تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 21 اپریل 2025 : خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، خطہ پوٹھو ہار/ اسلام آباد میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری

21 اپریل 2025 : خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، خطہ پوٹھو ہار/ اسلام آباد میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری

ملک کے بالائی علاقوں میں موجود مغربی ہواؤں کا سلسلہ گزشتہ روز بالائی خیبر پختونخوا کے ساتھ کشمیر و گلگت بلتستان سمیت خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک, تیز ہوا , بارش اور چند مقامات پر  ژالہ باری کا باعث بنا۔

ٹیکسلا ، واہ سمیت اسلام آباد کے چند علاقوں اور راولپنڈی میں بھی ہلکی بارش کے ساتھ اولے پڑے۔ پوٹھوہار سمیت شمالی علاقہ جات میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے ان علاقوں میں موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا۔

کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بلند  پہاڑی مقامات سے ہلکی برفباری بھی رپورٹ ہوئی . چترال ویدر کے مطابق ، چترال ویلی کے علاقے مدک لشٹ میں ہلکی برفباری ہوئی۔

ضلع راولپنڈی میں ٹیکسلا تحصیل میں فیصل ہلز میں بڑے حجم والے اولے پڑے۔ واہ، اسلام آباد  اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر پڑنے والے اولوں کا حجم۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز بحریہ ٹاؤن فیز 2 اور میانہ تھب میں 69 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوا کے جھکڑ ریکارڈ ہوئے۔ سب سے زیادہ بارش خانپور ڈیم کے قریب موسمی اسٹیشن پر 11  ملی میٹر ریکارڈ  ہوئی جبکہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں 8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ہمارے دیگر اسٹیشنز اور رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
69- 5 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
42-NNE 2 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
39-ESE 3 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
39-NE 8 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
3 گلشن آباد، راولپنڈی
69-SSW 3 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
1 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
TR سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
43-SW 11 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
1 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
7 سواں گارڈن ، اسلام آباد
4 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد

 

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ تیز ہوا کے جھکڑ کوٹلی میں 67 ، اسلام آباد ائر پورٹ پر  57 کلو میٹر اور  لاہور ائر پورٹ پر 56 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں ریکارڈ ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کشمیر میں دہولی کے مقام پر 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

دیگر رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
1 اسلام آباد شہر
3 مری
3 راولپنڈی چکلالہ
1 راولپنڈی کچہری
1 راولپنڈی شمس آباد
TR سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
3 استور
3 بگروٹ
3 بونجی
6 چلاس
20 دہولی
10 گڑھی دوپٹہ
2 گلگت
8 گوپس
3 ہنزہ
4 کوٹلی
15 مظفر آباد ہوائی اڈہ
13 مظفر آباد شہر
10 راولا کوٹ
3 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
3 بالاکوٹ
7 چترال
14 اپردیر
7 دروش
4 کاکول
16 کالام
1 خار باجوڑ
1 لوئر دیر
4 میر کھانی
1 پشت باجوڑ

 

About amnausmani

Check Also

16 اپریل 2025 : اسلام آباد میں تاریخ کی بدترین ژالہ باری۔ میانوالہ، پنڈی گھیب (اٹک) میں 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوائیں ریکارڈ۔

ویدر بسٹر پاکستان کی جانب سے طوفان پر تجزیہ : پیش گوئی کے مطابق ، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے