اپڈیٹ: مئی کے لحاظ سے انتہائی غیر معمولی موسم۔ اس وقت پاکستان میں مغربی ہواؤں کے دو سلسلے ایک وقت میں اثر انداز کر رہے ہیں:
1) ایک سلسلہ یمن کے دارلحکومت سنہ سے لے کر شمالی بلوچستان تک اثر انداز کر رہا ہے، جس کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ میں ابر آلود اور گرم رات متوقع ہے۔
2) دوسری جانب مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک کے شمالی حصّوں کو متاثّر کر رہا ہے، جو کہ پاک افغان سرحد پر گرج چمک کے طوفان کا سبب بن رہا ہے۔
کل کہاں کہاں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہوگی؟
درج ذیل تصویر دیکھیں:
جنوبی سندھ، پنجاب کے زیادہ تر علاقوں بشمول ملتان، خیبر پختونخواہ کے تمام علاقے، شمال مشرقی اور جنوب مغربی بلوچستان۔
پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم جبکہ بلوچستان، کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں معمول سے 3 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہنے کی توقع ہے۔