تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / تازہ ترین: گرج چمک کے طوفان مشرقی ملک بھر میں کہیں کہیں متاثّر کر رہے ہیں

تازہ ترین: گرج چمک کے طوفان مشرقی ملک بھر میں کہیں کہیں متاثّر کر رہے ہیں

تازہ ترین: گرج چمک کے طوفان مشرقی ملک بھر میں کہیں کہیں متاثّر کر رہے ہیں۔

درج ذیل تصویر دیکھیں۔

شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوۓ یہ گرج چمک کے طوفان نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف مقامات کو اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں متاثّر کر سکتے ہیں، جہاں معتدل سے تیز بارش، کہیں کہیں ژالہ باری جبکہ 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی متوقع ہے۔

درج ذیل تصویر دیکھیں:

گرج چمک کے طوفان جو کہ اس وقت لورالائی کو متاثّر کر رہے ہیں، مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ جںوبی پنجاب کے اضلاع کی جانب گامزن ہیں، جس سے اگلے 2 گھنٹوں میں لیّہ، ڈی جی خان، راجنپور، مظفّرگڑھ اور ملتان میں کہیں کہیں مٹّی کے طوفان اور 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گرج چمک کے طوفان بنّوں میں بھی موجود ہیں، جو کہ مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں اٹک، چکوال، میانوالی اور سرگودھا کے بیشتر علاقوں کو 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی اور بارش سے متاثّر کر سکتے ہیں۔

درج ذیل تصاویر دیکھیں:

گرج چمک کے طوفان کا ایک اور سلسلہ جیکب آباد کے شمال میں بھی موجود ہے، جو کہ مشرق کی سمت میں بڑھتا ہوا ڈیرہ بگٹی، راجنپور اور ملحقہ علاقوں میں مٹّی کے طوفان، موٹی ژالہ باری، بارش اور 55 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کا سبب بن سکتا ہے۔

 

 

About Taha Amerjee

Check Also

19 نومبر 2024 : سکردو منفی 4.8 ، کالام منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

گزشتہ روز ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی ، ملک کے میدانی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے