اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن (زردانے) کا پھیلاؤ مارچ 2025 کے تیسرے ہفتے سے شروع ہو چکا ہے ۔
بہار کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی پولن کی مقدار بتدریج بڑھتی ہے اور پھولوں کے مکمل کھلنے کے دوران اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے۔ پولن کا موسم عام طور پر اپریل کے اختتام تک ختم ہو جاتا ہے۔ دمہ اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد پولن کی بڑھتی ہوئی مقدار سے شدید متاثر ہوتے ہیں۔
آج اسلام آباد اور راولپنڈی میں محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کی مقدار ذیل میں موجود ٹیبل سے دیکھئے۔
درج ذیل فہرست سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پولن کی کتنی مقدار سانس کے مریضوں کے ساتھ بچوں اور عمر رسیدہ افراد کے لئے خطرناک ہے۔
احتیاطی تدابیر برائے پولن سے متاثرہ افراد :
- پولن سے شدید الرجی کی صورت میں ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاقوں سے باہر کسی اور شہر کا انتخاب کریں.
صبح اور شام کے اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں (کیونکہ ان اوقات میں پولن لیول زیادہ ہوتا ہے)۔ماسک پہن کر باہر جائیں اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں۔ یاد رہے کہ پولن کی مقدار صبح کے اوقات میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ائر کنڈشنر کا استعمال فضا کو صاف کرنے کے لئے کریں اور اس کا ائر فلٹر بروقت صاف کریں۔سانس کی تکلیف کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ڈاکٹر کے مشورے سے اینٹی الرجی کا استعمال کیجیے ۔
پولن سیزن کے دوران محکمہ موسمیات روزانہ کی بنیاد پر پولن کاؤنٹ ڈیٹا اپنی ویب سائٹ (www.pmd.gov.pk) پر جاری کرتا ہے۔
-
رابطہ کی معلومات
- فون: 051-9250364, 051-9250745
- ای میل: pollen@pmd.gov.pk