ماہ فروری میں موسم کا حال اور کسانوں کی رہنمائی
1. ماہ فروری کا گرم اور خشک موسم گندم، کینولا اور دوسرے فصلات میں تیلیا (Aphids) کے لیے موزوں ہے۔ اپنے کھیتوں کا معائنہ کریں اور شدید حملے کی صورت میں کپڑے دھونے والے سرف اور ایک چمچ سرسوں کا تیل 5 لیٹر پانی میں ڈالیں اور سپرے کریں۔
2. باغات میں پھول آنے کی صورت میں، شہد مکھی کے ڈبے اپنے باغات میں رکھیں۔ اس سے بارآوری اچھی ہوگی اور زیادہ پھل کے ساتھ ساتھ شہد بھی ملے گا۔
3. 15 فروری کے بعد موسم گرما کے سبزیات کی پنیری کا بندوبست کریں۔
4. گنے کی بہاریہ کاشت کیلئے زمین کی تیاری کریں۔ اور علاقے کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ ہونے پر جلد کاشت کریں۔
5. موجودہ موسمی حالات فصلات پر کسی قسم کی بیماری کے لئے موافق نہیں ہے۔ تاہم کسانوں کو چاہیے کہ روزمرہ اپنے کھیتوں کا معائنہ کریں اور کسی بھی قسم کے آثار نظر آنے پر محکمہ زراعت سے رابطہ کریں۔
6. ٹنل میں لگاۓ گئے بے موسمی سبزیات اور فصلات کے پلاسٹک کو رات کے وقت بند رکھیں۔
7. ماہ فروری میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ اس دوران فصل کو خشک سالی کے اثر سے بچنے کے لیے متبادل ذرائع سے پانی کا بندوبست کریں۔
ڈاکٹر جان محمد ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر لوئر سوات
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 31جنوری 2025 : فروری میں کم بارشوں کی صورت میں باغات و کھیتوں کے لئے رہنمائی اور احتیاطی تدابیر
Check Also
29 جنوری 2025 : آج تقریباً 32 ڈگری کیساتھ ٹھٹّھہ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔ کالام میں سارا دن برفباری، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 0.5 تک محدود
مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور شمالی بلوچستان میں بادل چھاۓ …