خیبر پختون خواہ اور پنجاب کے شمالی علاقوں کے کسانوں کے لیے:
1. کھیت کی نوعیت، فصل کی نوعیت، بارش کی پیشگوئی اور نہری پانی کے بندش کو مد نظر رکھ کر گندم کی فصل کو پانی لگائیں۔
2. گندم کے لئے نائٹروجن کھاد کا بندوبست کریں اور کھاد گیلی زمین کو لگائیں۔
3. گندم میں جڑی بوٹی ہونے کی صورت میں جڑی بوٹی مار سپرے کا بندوبست کریں۔
4. جو علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے ، وہاں فصلات پر منفی اثرات کم کرنے کے اقدامات کریں۔
5. جن علاقوں میں بارش کا امکان ہے وہاں گنے کی کٹائی میں احتیاط کریں۔ تاکہ فصل کی کٹائی یا مل کی رسائی میں وقت ضائع نہ ہو۔
6. اچھی پیداوار کے لئے گھٹلی نما پھلوں کے باغات کی شاخ تراشی ضرور کریں اور بارش میں کٹائی بالکل نہ کریں۔
7. ٹنل میں لگائی گئی بے موسمی سبزیوں کو ٹھنڈ سے بچائیں۔