Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشگوئی (اگلے 7 دن): گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخواہ میں شدید برفباری۔ مری اور گلیات میں بھی اچھی برفباری کا امکان۔ تفصیلی پیشگوئی پڑھیں

پیشگوئی (اگلے 7 دن): گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخواہ میں شدید برفباری۔ مری اور گلیات میں بھی اچھی برفباری کا امکان۔ تفصیلی پیشگوئی پڑھیں

پیشگوئی (اگلے 7 دن): گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ میں شدید برفباری کا امکان! بلوچستان میں مطلع زیادہ تر ابر آلود جبکہ پنجاب میں زیادہ تر دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔

⦿ کب ہونا ہے؟
یکم جنوری 2025 سے 7 جنوری 2025 (رات 9 بجے تک)

⦿ کہاں ہونا ہے؟
سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاوہ پاکستان کے تمام علاقوں میں۔

⦿ خلاصہ: پاکستان کے بالائی اور مغربی علاقوں میں یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے دو سلسلے متوقع ہیں۔ یہ بات اہمیت کی حامی ہے کہ دیگر چینلز کی جانب سے جاری کردہ پیشگوئی کے برعکس موسم کا حال کا ماننا ہے کہ متوقع مغربی سلسلوں کا نمی والی ہواؤں کیساتھ ٹکراؤ زیادہ تر مشرقی افغانستان اور پاک افغان سرحد سے منسلک علاقوں میں ہوگا جس میں سابقہ فاٹا، چمن اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

تفصیلات:
⦿ مغربی ہواؤں کے پہلے سلسلے نے 31 دسمبر 2024 کی شب سے پاکستان کو اثر انداز کرنا شروع کیا جو کہ 3 جنوری 2025 تک متاثّر کریگا۔ یہ سلسلہ افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں، بالائی کے پی (چترال) اور گلگت بلتستان تک محدود رہیگا۔ تاہم 2 جنوری کی رات کو جنوب مغربی بلوچستان بشمول نوکنڈی، دالبندین، خاران، نوشکی، چاغی اور ملحقہ علاقوں میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے۔ چمن میں بھی اس دوران تیز بارش متوقع ہے جہاں ماڈلز کے مطابق 20 سے 30 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

⦿ مغربی ہواؤں کے دوسرے سلسلے کیساتھ اس سے زیادہ طاقتور ہوا کا کم دباؤ متاثّر کر سکتا ہے جس کے سبب بالائی پنجاب اور شمال مشرقی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں کہیں بھی خاطر خواہ تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔ تاہم ہزارہ (ایبٹ آباد)، پشاور، کوئٹہ، مظفّرآباد، راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔ ماڈلز کے مطابق کوٹلی، میرپور اور شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے سرحدی علاقوں بشمول بھمبر، گجرات، سیالکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ مجموعی طور پر 7 دنوں میں ان درج بالا علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بارش کی مقدار 25 ملی میٹر سے کم رہیگی اور 5 سے 15 ملی میٹر تک کی بارش زیادہ تر مقامات پر متوقع ہے۔

⦿ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان:
مغربی گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخواہ کے 7000 فٹ سے بلند مقامات پر شدید سے انتہائی شدید برفباری متوقع ہے۔ یہاں اگلے 7 دنوں میں 10000 فٹ سے بلند مقامات پر کئی کئی فٹ برف پڑنے کی توقع ہے۔ گلگت شہر میں بھی 2 سے 4 انچ تک برفباری ہو سکتی ہے جو کہ جنوری 2020 کے بعد سے شہر میں ہونے والی پہلی برفباری ہوگی۔ سکردو میں 4 سے 8 انچ جبکہ استور میں 1 فٹ تک برف اس دوران پڑ سکتی ہے۔

⦿ شمال مغربی خیبر پختونخواہ میں برفباری کی سطح تیزی سے گرنے کا امکان ہے! کالام، مالم جبّہ اور دیر میں برفباری کی سطح آغاز میں 5000 فٹ تک ہوگی جو کہ گر کر مغربی کے پی میں 2500 فٹ تک آنے کا امکان ہے، جہاں تیمرگرہ شہر میں گیلی برف پڑنے یا ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے۔ پاراچنار شہر میں بھی 4 سے 6 انچ تک برفباری متوقع ہے۔ باجوڑ، موہمند، خیبر، کرّم اور وزیرستان کے میدانی علاقوں کےمیں تیز بارش متوقع ہے جبکہ برفباری کی سطح 3000 فٹ تک ہوگی۔

⦿ کشمیر اور گلیات: وادیِ نیلم میں اس دوران معتدل سے تیز برفباری متوقع ہے جہاں 1 سے 2 فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔ مری اور گلیات میں بھی 4 سے 6 جنوری کے دوران بالخصوص 7000 سے 8000 فٹ سے بلند مقامات پر تیز ہواؤں (40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ) کیساتھ برفباری کا امکان ہے۔

⦿ اس دوران ملتان سے کراچی تک مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں کبھی کبھی دھند بنتی رہیگی۔

About amnausmani

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے