تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / جنوری 2025 ماہانہ پیشنگوئی : خوشخبری ، پاکستان کے شمالی و مغربی علاقوں میں اچھی بارشیں اور برفباری ؛ تفصیلات جانئیے

جنوری 2025 ماہانہ پیشنگوئی : خوشخبری ، پاکستان کے شمالی و مغربی علاقوں میں اچھی بارشیں اور برفباری ؛ تفصیلات جانئیے

جنوری 2025 ماہانہ پیشنگوئی: شمالی اور مغربی علاقوں میں جنوری میں اچھی بارشیں اور برفباری متوقع ہے۔
موسم کا حال نے جنوری 2025 کے ماہانہ آؤٹ لک کو تیار کرنے کیلئے جدید ترین سبسکرپشن موسمیاتی ماڈل (ECMFW) کا انتخاب کیا ہے!

⦿ خلاصہ:
برفباری اور سردی کا زیادہ زور گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخواہ اور شمال مشرقی بلوچستان میں ہوگا، جبکہ خیبر پختونخوا،  پنجاب، اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کی توقع ہے، جہاں زیادہ امکان ہے کہ موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔ بلوچستان اور سندھ کے جنوبی علاقوں میں بھی خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات:
⦿ اس ماہ 5 سے 7 مغربی ہواؤں کے سلسلے متوقع ہیں۔ بادلوں کی موجودگی پورے پاکستان میں معمول سے زیادہ رہے گی۔ ماہ کے دوسرے نصف حصّے میں بارش متوقع ہے جبکہ پہلا نصف حصّہ زیادہ تر خشک لیکن سرد رہے گا۔

⦿ مجموعی طور پر بارش اور برفباری خیبر پختونخواہ، بلوچستان، پنجاب اور گلگت بلتستان کے شمالی اور مغربی حصّوں میں معمول سے زیادہ متوقع ہے۔ تاہم بالائی پنجاب بشمول خطّہٰ پوٹھوہار، آزاد کشمیر اور وادیِ پشاور میں معمول کے مطابق یا معمول سے کم بارش کی توقع ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ، مشرقی اور جنوبی (بہاولپور ڈویژن) میں معمول سے کم یا عام طور پر خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لیکن ڈی جی خان اور راجنپور کے پہاڑی علاقوں اور سندھ کے مغربی علاقوں میں ایک یا دو مرتبہ بارش کا امکان ہے۔

⦿ برفباری:
گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے 6000 فٹ سے زائد کی بلندی والے مقامات اور بلوچستان کے 8000 فٹ سے زائد بلندی والے شمالی پہاڑوں میں معمول سے زیادہ برفباری کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر میں معمول سے کم برفباری کی پیش گوئی ہے۔

⦿ درجہ حرارت:
پنجاب، سندھ، اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری کم رہنے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور کشمیر کے بلند مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری یا اس سے بھی زیادہ کم رہنے کی توقع ہے۔ جنوری میں 1 یا 2 شدید سردی کی لہریں بھی متوقع ہیں۔

⦿ ویدر بسٹرز پاکستان کے تجزیے کے مطابق اس ماہ میں سموگ ایک بڑا مسئلہ رہے گا کیونکہ سرد اور مرطوب موسمی حالات بار بار پنجاب کے میدانوں میں شدید دھند کا باعث بنیں گے۔ ان علاقوں (بشمول لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان) کے حساس لوگوں کو مشورہ ہے کہ AQI کے مضّرِ صحت (200 سے زیادہ) ہونے پر ماسک کا استعمال کریں۔ گھروں میں ایئر پیوریفائر یا ایئر کنڈیشنر کا استعمال آلودگی کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ ناقص ہوا کے معیار کے دوران کھڑکیاں نہ کھولیں!

⦿ موسمی طور پر فعال علاقوں میں ہواؤں کی رفتار معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔

⦿ زیادہ تر علاقوں میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے زیادہ ہوگا۔ خشک علاقے اس ماہ معمول کے مطابق نمی دیکھ سکتے ہیں۔

⦾ ہمارا فیس بک لائک کریں اور ماہانہ پیش گوئی ہر ماہ کے آغاز میں ہی حاصل کریں! مزید اپڈیٹس کیلئے ہمیں فالو کرتے رہیں!

About amnausmani

Check Also

12 جنوری 2025 : سرد ترین مقام پاراچنار پر کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ڈگری ریکارڈ۔ اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانیں

مورخہ : اتوار 12 جنوری 2025 زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ سندھ 26.2 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے