موجودہ جدید موسمیاتی ماڈل (ECMWF) کا استعمال کرتے ہوئے موسم کا حال نے دسمبر 2024 کے وسط سے فروری 2025 کے وسط تک کے سردیوں کی پیشگوئی تیّار کی ہے۔
تفصیلات:
⚫ اس وقت ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے اور سردیوں کا آغاز معمول سے 1 ہفتہ قبل 8 دسمبر کو چکا تھا۔ملک بھر میں اس وقت بارشیں معمول سے کم یا بہت کم دیکھنے میں آئی ہیں! دسمبر کے باقی دنوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔ مہینے کے آخر یعنی 26 یا 27 دسمبر سے موجودہ موسمی حالات میں تبدیلی متوقع ہے جو کہ ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں کچھ برفباری اور بارش کا سبب بن سکتی ہے۔
⦿ جنوری میں خیبر پختونخواہ، پنجاب، کشمیر اور بلوچستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارش/برفباری کا امکان ہے۔ شمالی خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں اور مغربی گلگت بلتستان میں برفباری اور بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
⦿ طویل مدّت کی پیشگوئی دکھانے والے ماڈلز کے مطابق فروری میں زیادہ تر ملک میں بارش/برفباری معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔
⦿ جنوری کے دوران اور فروری کے ابتدائی دنوں میں سردی کی شدّت زیادہ رہ سکتی ہے۔ تاہم جنوری میں ابرآلودگی اور بارش کی وجہ سے رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور مجموعی طور پر اوسطاً درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم رہنے کا امکان ہے۔
⦿ مغربی ہواؤں کے سلسلے تقریباً 1 سلسلہ فی ہفتہ کے لحاظ سے ملک پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے، جن کی شروعات 27 یا 28 دسمبر سے ملک کے بالائی حصّوں میں ہو گی! اس موسمِ سرما کے دوران پنجاب، سندھ اور کے پی کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 0 سے 2 ڈگری کم رہنے کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں بشمول گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور کشمیر میں معمول سے 1 سے 3 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے!
⦿ جنوری میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب دھند اور سموگ کے مسائل دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ خاص طور پر لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور اور کبھی کبھار ملتان کے علاقے میں دھند/سموگ ایک مسئلہ بن سکتی ہے۔ حسّاس افراد کو ماسک پہننے کی التماس ہے۔ گھروں کے اندر آلودگی کے معیار کو کمرکھنے کیلئے ایئر پیوریفائرز/کنڈیشنرز کا استعمال کریں۔
⦿ اس موسمِ سرما میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں نمی کا تناسب معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔
⦿ ہوا کی رفتار پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔ کوئی غیر معمولی آندھی / تیز ہوائیں چلنے کا امکان نہیں۔
⦾ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے اسکا حصّہ بنیں اور پورے سیزن کی پیشگوئی حاصل کریں! مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ہمراہ رہیں!