تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 30 نومبر 2024 :کوئٹہ اور خضدار سمیت شمالی اور مشرقی بلوچستان میں تیز بارش! خضدار میں 54 ملی میٹر بارش ریکارڈ!

30 نومبر 2024 :کوئٹہ اور خضدار سمیت شمالی اور مشرقی بلوچستان میں تیز بارش! خضدار میں 54 ملی میٹر بارش ریکارڈ!

پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان سے ملک میں داخل ہوا۔ جس کی وجہ سے بلوچستان کے شمالی/مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔ کوئٹہ سمیت چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ جس سے ان علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ بارش خضدار میں 54.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ لورالائی 16، بارکھان اور فورٹ منرو میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس مغربی سلسلے کی وجہ سے  خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے  وسطی/جنوبی علاقوں سمیت ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ ملک کے دیگر بالائی مقامات پر موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
3 بھکر
14 ڈیرہ غازی خان،فورٹ منرو
1 ڈیرہ غازی خان شہر
TR فیصل آباد
TR اسلام آباد شہر
1 جھنگ
TR جہلم
4 جوہر آباد
5 کروڑ(لیہ)
2 کوٹ ادو
2 منڈی بہاوالدین
6 نور پور تھل
TR راولپنڈی چکلالہ
TR ساہیوال
TR سرگودھا ائر بیس
TR سرگودھا شہر
TR سیالکوٹ کینٹ
1 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
2 بنوں
3 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
1 ڈیرہ اسمعیل خان ائرپورٹ
1 کالام
TR لوئر دیر
TR میر کاخانی
5 پاراچنار
TR پشاور ائر بیس
TR پشاور شہر
بارش کی مقدار (mm) سندھ
6 جیکب آباد
1 سکھر
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
14 بارکھان
2 چمن
7 قلات
54 خضدار
16 لورالائی
6 مسلم باغ
4 پشین
5 کوئٹہ سمنگلی
8 کوئٹہ شاہ ماندہ
TR سبی
11 ژوب

About amnausmani

Check Also

نومبر 2024 معمول سے انتہائی کم بارشیں اور برف باری ،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں سمیت پنجاب ، بلوچستان اور سندھ زیادہ تر خشک رہے۔

اس سال نومبر 2024 میں ملک بھر میں بارشیں معمول سے انتہائی کم ہوئیں۔  ۔  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے