Home / بارش پر رپورٹ / 11 نومبر 2024 : ملک کے بالائی علاقوں میں نومبر کی پہلی بارش اور شدید ترین ژالہ باری۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش شہباز گڑھی مردان میں 39.3 ملی میٹر ریکارڈ ۔

11 نومبر 2024 : ملک کے بالائی علاقوں میں نومبر کی پہلی بارش اور شدید ترین ژالہ باری۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش شہباز گڑھی مردان میں 39.3 ملی میٹر ریکارڈ ۔

پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان  میں گزشتہ شام داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کی وجہ سے بارش اور شدید ژالہ باری ریکارڈ ہوئی۔

خاص کر مردان کا علاقہ رستم اور صوانی شدید ترین ژالہ باری سے متاثر ہوئے۔رات گئے بونیر اور گردونواح میں ہونے والی بارش و ژالہ باری سے صبح دریاؤں میں سیلابی صورتحال ریکارڈ ہوئی۔

آج صبح مری و گلیات میں بھی تیز بارش اور ژالہ باری ریکارڈ ہوئی۔ 

صوابی ، مردان اور گلیات میں سیادہ بادلوں نے ڈیرہ جما لیا، جہاں دن میں رات کا سماں پیدا ہو گیا۔

آج سب سے زیادہ بارش  شہباز گڑھی مردان میں موجود ہمارے موسمی اسٹیشن پر 39.3 ملی میٹر ریکارڈ ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسیات کے مطابق سب زیادہ بارش سیدو شریف میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات اور  ہمارے مقامی موسمی اسٹیشنز پر ہونے والی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
1 ڈنڈو ئی, مردان
39.3 شہباز گڑھی مردان
15 خانپور
محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 استور
TR بونجی
1 چلاس
TR گلگت
2 ہنزہ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
9 اپردیر
3 دروش
8 کالام
8 مالم جبہ
3 میر کاخانی
6 پتن
15 سیدو شریف

About amnausmani

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے