تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 21 اکتوبر 2024 :شمال مشرقی بالائی و وسطی پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں سموگ کا ڈیرہ۔ سیالکوٹ چٹی شیخاں میں فضائی معیار 428 خطرناک حد تک آلودہ، صحت کے لئے نقصان دہ۔

21 اکتوبر 2024 :شمال مشرقی بالائی و وسطی پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں سموگ کا ڈیرہ۔ سیالکوٹ چٹی شیخاں میں فضائی معیار 428 خطرناک حد تک آلودہ، صحت کے لئے نقصان دہ۔

ملک میں شمال مشرقی پنجاب  ، وسطی پنجاب سمیت شمالی سندھ اور پشاور میں بھی سموگ پھیل گئی۔ انتہائی خطرناک حد تک آلودہ فضا نے سیالکوٹ اور لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عوام سے گزارش ہے کہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک اور چشموں کااستعمال لازمی کریں۔ ان علاقوں میں حساس گروپ کے افراد گھروں تک محدود رہیں اور گھر میں ائر پیوریفائر یا ائر کنڈشنر کا استعمال کریں۔

سیالکوٹ میں گزشتہ روز  فضائی آلودگی اوسطاً 428 تک جا پہنچی ، لاہور میں امریکی سفارت خانہ کے قریب فضائی آلودگی اوسطاً 328 ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں گزشتہ روز ریکارڈ کی گئی اوسط فضائی  آلودگی ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

فضائی معیار اوسط علاقے
183 راولپنڈی ( بحریہ ٹاون فیز 2 )
165 راولپنڈی ( چکبیلی خان )
175 اسلام آباد ( امریکی سفارت خانہ )
175 اسلام آٓباد شہر ( مجموعی طور پر )
291 لاہورشہر ( مجموعی طور پر)
328 لاہور ( امریکی سفارت خانہ )
275 لاہور ( ٹھوکر نیاز بیگ )
428 سیالکوٹ ( چٹی شیخاں )
پشاور. (حیات آباد)
221 پشاور ( امریکی سفارت خانہ )
93 کراچی شہر( مجموعی طور پر )
فیصل آباد ( با ٹلا کالونی )
197 ملتان ( شمس آباد )
118 ضلع مہمند ( پرتہ کلی )
186 ہری پور (شہری و دیہی علاقے مجموعی طور پر )
169 کوئٹہ ( محمکہ جنگلی حیات انٹرنیشنل آفس )
212 ڈیرہ اسمعیل خان ( بلوچ نگر )
90 گلگت ( نزد اخلاق جان اسٹیڈیم )
95 سکردو ( شہر )
207 سکھر
ائر کوالٹی ہوا کا معیار جانچنے کے لئے رہنما فہرست
0-50 صاف فضا
51-100 معتدل فضا ئی آلودگی
101-200 مضر صحت فضا
201-300 انتہائی مضر صحت فضا
301-500 خطرناک حد تک آلودہ فضا

About amnausmani

Check Also

11 نومبر 2024 : ملک کے بالائی علاقوں میں نومبر کی پہلی بارش اور شدید ترین ژالہ باری۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش شہباز گڑھی مردان میں 39.3 ملی میٹر ریکارڈ ۔

پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان  میں گزشتہ شام داخل ہونے والے مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے