تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 10 روزہ پیشگوئی :مطلع صاف، موسم گرم اور دھوپ والا، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک، بارش اور برفباری کی توقع۔ تفصیلات جانئیے

10 روزہ پیشگوئی :مطلع صاف، موسم گرم اور دھوپ والا، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک، بارش اور برفباری کی توقع۔ تفصیلات جانئیے

10 روزہ پیش گوئی: ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف، موسم گرم اور دھوپ والا!
⦿ کیا: 24 سے 26 اکتوبر کو کمزور مغربی ہواؤں (ویسٹرن ڈسٹربنس) کے ذریعے گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش۔
⦿ دورانیہ: 20 اکتوبر 2024 سے 30 اکتوبر 2024
⦿ کہاں: ملک بھر میں
تفصیلات:
◘ شمالی اور وسطی پنجاب اور آزاد کشمیر :
مہینے کے باقی دنوں میں زیادہ تر مطلع صاف اورموسم گرم جاری رہے گا۔ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، راولپنڈی / اسلام آباد، اٹک، کوٹلی، جہلم، میرپور، مظفر آباد، چکوال، منڈی بہاؤالدین، خوشاب، سرگودھا، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ریجنز، ہزارہ (ایبٹ آباد)، مالاکنڈ، مردان اور صوابی ریجنز میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ اگر جرمن ماڈل کے مطابق پیشین گوئی پوری ہو جاتی ہے تو ان علاقوں میں 2 سے 5 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ ای سی ایم اور دیگر ماڈلزکے مطابق بالائی پنجاب اور کے پی کے کے میدانی علاقوں میں بارش کے بہت کم امکانات ہیں۔ لہذا، ہم پیش گوئی کر رہے ہیں کہ پنجاب کے شمالی حصوں میں بارش کی توقع صرف 20 سے 30 فیصد جبکہ شمال مغربی پنجاب اور شمالی آزاد کشمیر کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان زیادہ ہے۔ وادی نیلم میں 9500 فٹ سے زیادہ بلند علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔


◘ شمال مشرقی، وسطی جنوبی پنجاب اور کے پی کے: فیصل آباد، جھنگ، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال کے علاقوں اور لاہور، سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش کا صرف 10 فیصد امکان ہے۔ اپنے علاقے کی متوقع کل بارش کے لیے نقشہ 1 دیکھیں۔
سموگ ان علاقوں میں موجود ہے ( جو آنے والے دنوں میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے) جیسا کہ سیٹلائیٹ پربھی دکھائی دے رہی ہے۔

◘ خیبرپختونخوا کے انتہائی شمالی علاقوں، خاص طور پر کالام، اپر دیر، چترال، دروش اور گلگت بلتستان میں 35 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ 60 فیصد توقع ہے کہ 8500 فٹ سے زیادہ بلند مقامات پر برفباری ہو گی مگر گلگت بلتستان کے مغربی علاقوں میں شدید برفباری متوقع ہے۔
◘ سندھ:
شمالی سندھ میں، رواں ہفتے سکھر، لاڑکانہ اور ملحقہ علاقوں میں سموگ بڑھنے کا امکان ہے جو وسیع ہو کر بالآخر نواب شاہ سمیت صوبے کے وسطی علاقوں تک پھیل جائے گی۔
کراچی میں، ہوا میں موجود غیر معمولی نمی کے کم ہونے کے بعد، درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے اور آنے والے ہفتے کے وسط تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ہفتے کے آخر تک گرمی کی شدت میں قدرے کمی آئے گی ، لیکن معمول سے زیادہ درجہ حرارت برقرار رہنے کی توقع ہے۔ اگلے چند دنوں میں صوبے کے جنوبی علاقوں میں موسم جزوی / زیادہ تر ابر آلود موسم بدل کرآسمان صاف ہو کر تیز دھوپ چھائے رہنے کا امکان ہے۔


◘  26سے 28 اکتوبر کے درمیان کم از کم 2 سے 3 دن تک بلوچستان کے کچھ حصوں، خاص طور پر اس کے جنوبی اور مغربی حصوں نوکنڈی، دالبندین، پنجگور اور مکران ساحل کے کچھ حصوں میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ بعض علاقوں کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، سبی، بارکھان، جعفرآباد، نصیر آباد، کچھی (بولان)، کوہلو، ہرنائی، لورالائی اور ژوب کے علاقوں میں ہفتے کے وسط میں بارش کا کوئی امکان نہیں کیونکہ اس خطے میں مناسب نمی موجود نہیں ہے۔ اپنے علاقے کی متوقع بارش کی مقدار کے لیے نقشہ 3 دیکھیں۔


کوئٹہ اور قلات میں، اگلے کئی دنوں تک دوپہر کے وقت زیادہ تر دھوپ، ہوا خشک رہے گی مگر اگلے ہفتے بارش/ بوندا باندی کا معمولی امکان ہے۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

About amnausmani

Check Also

11 نومبر 2024 : ملک کے بالائی علاقوں میں نومبر کی پہلی بارش اور شدید ترین ژالہ باری۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش شہباز گڑھی مردان میں 39.3 ملی میٹر ریکارڈ ۔

پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان  میں گزشتہ شام داخل ہونے والے مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے