تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / رمضان المبارک کے اگلے ہفتے کی اپڈیٹ

رمضان المبارک کے اگلے ہفتے کی اپڈیٹ

رمضان کے اگلے ہفتے کی اپڈیٹ: رواں ہفتے موسم معمول سے ٹھنڈا رہیگا۔

اس ہفتے کے اختتام پر شمالی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کی توقع ہے۔ خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں، شمالی پنجاب اور بلوچستان میں اگلے ہفتے میں مطلع جوزی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے۔

درج ذیل تصویر میں مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ افغانستان پر موجود ہے، جو کہ پاکستان کے شمالی علاقوں بشمول پشاور، ایبٹ آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد کو متاثّر کریگا۔ تاہم اگلے ہفتے کے آغاز سے ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ متوقع ہے جو کہ نسبتاً زیادہ بڑے پیمانے پر اثر انداز ہوگا جس سے ملک بھر میں کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔

ہماری ہفتہ وار پیشگوئی جلد پوسٹ کی جاۓ گی۔ ہمارے ہمراہ رہیں!

About Taha Amerjee

Check Also

16 اپریل 2025 : اسلام آباد میں تاریخ کی بدترین ژالہ باری۔ میانوالہ، پنڈی گھیب (اٹک) میں 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوائیں ریکارڈ۔

ویدر بسٹر پاکستان کی جانب سے طوفان پر تجزیہ : پیش گوئی کے مطابق ، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے