تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 27 ستمبر 2024 : طوفانی ہواؤں،شدید گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ہمارے موسمی سٹیشنوں اور رین گیجز پر 159 ملی میٹر بارش اور 91 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی ریکارڈ، تفصیلات جانئیے

27 ستمبر 2024 : طوفانی ہواؤں،شدید گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ہمارے موسمی سٹیشنوں اور رین گیجز پر 159 ملی میٹر بارش اور 91 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی ریکارڈ، تفصیلات جانئیے

کل شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔

رات 12 بجے کے بعد اس سلسلے میں شدت آئی اور خیبر پختونخواہ کے شمالی حصوں اور خطہ پوٹھوہار میں خاص کر راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ توقعات سے زیادہ موسلادھار بارش ہوئی۔

 خاص کر راولپنڈی موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ اڈیالہ روڈ سکیم 3 اور دیگر علاقوں سے ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی۔ طوفانی ہواؤں کے باعث درختوں کے گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

  موسلا دھار بارش سے راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، شدید بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔ گوالمنڈی میں نالہ لئی کی سطح 12.7 فٹ ،کٹاریاں میں 11 فٹ ریکارڈ ہوئی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں اتنی شدید بارش ہوئی کہ راول ڈیم ایک مرتبہ پھر بھر گیا اور آج صبح اس کے سپل ویز کھول دئیے گئے۔

راولپنڈی مین سب سے زیادہ بارش چکلالہ سکیم 3 مین نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر 159 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ اور اصغر مال میں نصب ہماری رین گیج پر 138 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج  میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر 91 کلو میٹر فی گھنٹہ کی شدید آندھی ریکارڈ کی گئی ، جبکہ وہاں 58 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی۔

اسلام آباد کے بھی مختلف اسٹیشنز پر تیز ہواؤں کےجھکڑ اور 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہمارے علاقائی و مقامی موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز پر ریکارڈ ، بارش کی مقدار اور ہوا کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
91-N 125 راولپنڈی: ویسٹریج 1
138 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
78-N 118 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
60-N 126 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
159 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
63-NNW 25 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
75-NE 76 گلشن آباد، راولپنڈی
69-SSW 32 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
48-ENE 13 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
47-E 70 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
77 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
63 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
55-NE 101 سیکٹر B-17 (اسلام آباد)
55- 71 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
56-ENE 38 مرید، چکوال
86-NNE 37 میانہ والا، پنڈی گھیب
5 سمبریال،سیالکوٹ
11 لاہور (کینٹ)
21 ویلنشیا سوسائیٹی (لاہور)
5 جوہر ٹاون (لاہور)نوا ہوٹل
1 جوہر ٹاون (لاہور)
1 ڈنڈو ئی, مردان
69 خانپور
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
37 اڈیالہ روڈ(پنجاب ہاوسنگ سوسائیٹی)راولپنڈی
22 تلہ گنگ
127 سواں گارڈن ، اسلام آباد
98 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
105 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
118 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
16 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

About amnausmani

Check Also

11 نومبر 2024 : ملک کے بالائی علاقوں میں نومبر کی پہلی بارش اور شدید ترین ژالہ باری۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش شہباز گڑھی مردان میں 39.3 ملی میٹر ریکارڈ ۔

پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان  میں گزشتہ شام داخل ہونے والے مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے