تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / گرج چمک کے طاقتور طوفان شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی جانب گامزن۔

گرج چمک کے طاقتور طوفان شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی جانب گامزن۔

عنقریب متوقع موسمی صورتحال: گرج چمک کے طاقتور طوفان شمال مشرقی بلوچستان سے جنوبی پنجاب میں داخل ہو رہے ہیں۔ اب سے لے کر سحری کے اوقات تک طاقتور مٹّی کے طوفان، گرج چمک اور 80 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ معتدل سے تیز بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

متاثّر ہونے والے علاقوں میں ڈیرہ بگٹی، بارکھان، راجنپور، مظفّرگڑھ، رحیم یار خان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے علاقے شامل ہیں۔

کسان اور علاقہ مکین احتیاط کریں۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے