تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  آنے والے دنوں میں پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اور گرم۔


⦿ اگلے 2 سے 3 روز میں شمالی اور وسطی خیبرپختونخوا سمیت سابقہ ​​فاٹا، ہزارہ، مالاکنڈ کے علاقوں خیبرپختونخوا کے شمال مغربی حصوں( افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں) اور پنجاب کے مغربی علاقوں میں مختلف مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ یہ موسمیاتی سرگرمی زیادہ تر ملک کے شمال مغربی علاقوں میں متوقع ہے۔ بالائی پنجاب اور آزاد کشمیر سمیت خطہ پوٹھوہار میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی کے چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ تاہم کہیں بھی شدید بارش متوقع نہیں ۔ اس دوران 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا امکان ہے۔ سال کے ان دنوں، مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔


⦿ فی الحال، ان دنوں درجہ حرارت سال کے معمول کے مطابق ہیں۔ مگر اس ہفتے کے گزرنے کے بعد موسمی تبدیلی متوقع ہے، جس سے پورے ہفتے میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو جائیں گے اور میدانی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول کے درجہ حرارت سے بڑھ کر 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ہو جائے گا ۔
⦿ اب سے 1 ہفتہ بعد تک بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کے چندعلاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ چند علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری تک زیادہ ہو سکتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ، کراچی سمیت سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی ،جڑواں شہروں اور پاکستان کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔


⦿ جنوبی پنجاب، سندھ، کے پی کے اور دیگر جنوبی میدانی علاقوں کےلیے ہیٹ ایڈوائزری نافذ ہے۔ گرمی پہلے ہی تربت کو متاثر کر رہی ہے، جہاں 9 ستمبر کودرجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا اور توقع ہے کہ ، رحیم یار خان اور سکھر ڈویژن میں اگلے ہفتے درجہ حرارت 40 سے 42 سینٹی گریڈ تک تجاوز کر جائے گا۔ زیادہ ترشدید دھوپ، موسم گرم سے انتہائی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔


⦿ ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ (WD) اگلے جمعہ اور ہفتہ کے درمیان آنے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے آندھی اور بارش ہونے سے ملک میں جاری گرمی میں کمی واقع ہو گی ۔ اس مغربی ہواؤں کے سلسلے (WD) سے متعلق تفصیلات ہفتے کے دوران پوسٹ کی جائیں گی۔
⦾ ہیٹ ایڈوائزری کا مطلب ہے کہ گرم سے بہت زیادہ گرم حالات متوقع ہیں (2 سے4 سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ )۔ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔ یہ گرمی کی لہر نہیں ہے، لیکن یہ گرمی سے متعلق بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔ #ہیٹ اسٹروک، جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

About amnausmani

Check Also

11 ستمبر 2024 : پنجاب ،خیبر پختونخواہ کے ساتھ بلوچستان اور اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش۔ سب سے زیادہ 11 ملی میٹر بارش کہاں ریکارڈ ہوئی؟ تفصیلات جانئیے

پیشگوئی کے مطابق ملک کے بالائی حصوں میں ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے