تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ستمبر 2024: پیشگوئی؛ گرمی میں اضافہ اور معمول سے کم بارشیں متوقع۔ تفصیلات جانئیے

ستمبر 2024: پیشگوئی؛ گرمی میں اضافہ اور معمول سے کم بارشیں متوقع۔ تفصیلات جانئیے

2024 کا موسم: معمول کے مطابق یا معمول سے کم بارشیں متوقع! موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان؛

ویدر بسٹرز پاکستان کے ایڈمن نے جدید ترین موسمی ماڈل ECMWF کا استعمال کرتے ہوئے ستمبر 2024 کے مہینے کا جائزہ تیار کیا ہے۔

⦿ ستمبر کے پہلے ہفتے پر ایک نظر: #مون سون کی نمی موجود ہے، لیکن ہوائیں پاکستان سے نکلنا شروع ہو چکی ہیں۔ ہفتے کے شروع میں ایک مغربی سلسلے (WD) نے خطے کو متاثر کیا ، جس کی وجہ سے نمی اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔ یہ سلسلہ سندھ پر زیادہ شدت سے اثر انداز ہوا، جہاں جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوئیں ۔ اگلے 48 گھنٹوں میں، ایک اور مغربی سلسلہ (WD) ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گا، جس سے خیبرپختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مغربی علاقوں میں کہیں کہیں بارشوں کا امکان ہے۔ جنوبی پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جس کی وجہ سے  بیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور ہوا دار رہے گا۔

تفصیلات:

🌧 بارش: ECMWF کے مطابق ستمبر میں پاکستان کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق یا معمول سے کم بارشین متوقع ہیں۔ (اپنے علاقے کی کُل بارش کی مقدار جاننے کے لیے نقشہ 1 اور 2 دیکھیں)۔ اس ماہ زیادہ تر بارشیں ابتدائی 10 دنوں میں متوقع ہیں،  جبکہ باقی 20 دنوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔

💨ستمبر 2024 میں  5 سے 8 مغربی ہواؤں کے سلسلے (WD) متوقع ہیں۔

🌧 سندھ اور بلوچستان میں: ملک کے جنوبی نصف حصے، خاص طور پر سندھ میں بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے زیادہ ہوں گی۔ بلوچستان کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں میں بھی 2 یا 3 بارشوں کے سلسلے متوقع ہیں ، ویسے موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔

🌧 پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں: ایک اور مغربی ہواؤں کے سلسلے کا 5 اور 7 تاریخ کے درمیان ، درمیانی سے شدید، ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور  بارش کا امکان ہے۔ مغربی سلسلہ کے گزرنے کے بعد صرف چند مقامات پر  کہیں کہیں بارشیں متوقع ہیں۔ اس ماہ، اگست جیسی باقاعدہ بارشیں دیکھنے کو نہیں ملیں گی اور موسم گرم اور خشک ہو جائے گا۔

☀️ اوسط درجہ حرارت: خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، بالائی پنجاب اور پوٹھوہار کے علاقے میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ  کم رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی اور وسطی پنجاب کے ساتھ بالائی سندھ میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا ایک ڈگری کم اور زیادہ رہ سکتا ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقے، کشمیر اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر درجہ حرارت معمول سے 1سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں بھی درجہ حرارت معمول کے مطابق رہیں گے یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم متوقع ہے۔ اپنے علاقے کا درجہ حرارت جاننے کے لیے نقشہ 3 اور 4 دیکھیں۔

⦾ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کریں اور پورے مہینے کی پیشنگوئی سب سے پہلے حاصل کریں! مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کرتے رہیں! 🌧

About amnausmani

Check Also

5 نومبر 2024 : ملک میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ ۔ استور 1.5 ڈگری، گلگت اور گوپس 2 ڈگری سے ساتھ ملک کے سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

گزشتہ روز ملک بھر میں موسم خشک ، گرم اور پہاڑی علاقوں میں دن خوشگوار  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے