تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 3 ستمبر 2024: ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، اسلام آباد ائرپورٹ پر 98 کلو میٹر کی طوفانی ہوائیں، ناروال میں 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔ تفصیلات جانئیے

3 ستمبر 2024: ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، اسلام آباد ائرپورٹ پر 98 کلو میٹر کی طوفانی ہوائیں، ناروال میں 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔ تفصیلات جانئیے

مون سون کی بارشوں کا ایک اور سلسلہ ، ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ  بارش ۔

گرج چمک کے طوفان ملک کے تقریبا تمام بالائی علاقوں میں دیکھے گئے، کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، رات کو لاہور، شیخوپورہ ،ناروال اور سیالکوٹ میں چند مقامات پر کلاوڈ برسٹ کی صورتحال بھی دیکھی گئی،

نشیبی علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے آمدورفت میں مشکلات درپیش رہیں۔ تیز ہواؤں کے جھکڑ خطہ پوٹھوہار اور ملحقہ علاقوں میں چلنے سے درختوں گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ناروال کے مقام پر 68 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اور سب سے زیادہ طوفانی ہوائیں اسلام آباد ائر پورٹ پر 98 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ ہوئیں۔ 

کشمیر و گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر ہونے والی بارش سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی، موسم خوشگوار ہو گیا۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 47 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش نے موسم انتہائی خوشگوار کر دیا۔

خیبر پختونخوا میں بھی کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش رسالپور میں 36 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔کوہاٹ میں شدید بارش کی وجہ سے پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا۔ہزارہ ڈویژن میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے برساتی ریلے بپھر گئے ،ہری پور میں پانی سڑک کے اوپر بہنے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش قلات میں 13 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہرون میں صبح 8 بجے تک ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
37 اٹک
TR بہاولنگر
4 چکوال
3 ڈیرہ غازی خان شہر
41 گوجرنوالا
18 گجرات
22 حافظ آباد
2 اسلام آباد شہر
27 اسلام آٓباد ائر پورٹ
18 اسلام آباد گولڑہ
7 اسلام آباد سید پور
15.3 جہلم
2 جوہر آباد
33 کامرہ ائر بیس
5 قصور
5 خانیوال
3 لاہور شہر
31 لاہور ائر پورٹ
50 لیہ
23 منڈی بہاوالدین
10 منگلا
1 میانوالی ائر بیس
23 مری
68 ناروال
3 راولپنڈی چکلالہ
3 راولپنڈی کچہری
1 راولپنڈی شمس آباد
TR سرگودھا ائر بیس
5 شیخوپورہ
45 سیالکوٹ ائر پورٹ
55 سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
3 استور
2 بگروٹ
8 بندی عباس پور
7 برنا لہ
6 چھاتر کلاس
5 گڑھی دوپٹہ
3 گلگت
6 گوپس
1 کوٹلی
8 مظفر آباد ائر پورٹ
10 مظفر آٓباد شہر
TR پنجیرہ
47 راولا کوٹ
1 سکردو
TR ڈنڈالی
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
1 باچا خان ائر پورٹ
12 بالاکوٹ
7 چیراٹ
3 ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ
18 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
8 کاکول
4 کالام
13 کوہاٹ ائر بیس
3 لوئر دیر
9 مالم جبہ
TR میر کاخانی
2 پاراچنار
3 پٹن
2 پشاور ائر بیس
1 پشاور شہر
36 رسالپور
10.5 سیدو شریف
5 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
8 بارکھان
13 قلات
بارش کی مقدار (mm) لاہور
49 پنجاب یونیورسٹی

About amnausmani

Check Also

8 دسمبر 2024 : پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہوا کا معیار بدستور خراب

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں فضائی آلودگی بدستور خراب۔گزشتہ روز پشاور کے علاقے (دلزک روڈ) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے