تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 29 اگست 2024: جاتی، سجاول۔ 2 روز میں 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔ نظام زندگی مفلوج۔ لوگ نقل مکانی پر مجبور۔ تفصیلات جانئیے

29 اگست 2024: جاتی، سجاول۔ 2 روز میں 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔ نظام زندگی مفلوج۔ لوگ نقل مکانی پر مجبور۔ تفصیلات جانئیے

سندھ میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی۔ سڑکوں اور تجارتی مراکز میں پانی ہی پانی۔

کاروبار زندگی معطل ہو گیا ہے۔ گھر سکول قبرستان سب جگہ پانی موجود ہے، علاقہ مکین گھرنقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ سکول،کالج کئی مقامات پر 2 سے 3 روز کے لئے بند کر دیا گیاہے۔ مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں سے 100 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ سندھ کے تقریبا سبھی اضلاع بارشوں سے متاثر ہیں۔

جاتی میں سجاول کے مقام پر مقامی موسمی اسٹیشن پر 2 روز میں اب تک 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

سندھ کے ساتھ پنجاب کے مختلف مقامات پر بھی بارشوں کا سلسلہ 3 روز سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

اسلام آباد، راولپنڈی ، سرگودھا ،لاہور ، فیصل آباد ،چینوٹ، گجرنوالہ، اوکاڑہ،شیخوپورہ ،خوشاب اور دیگر اضلاع میں بارشیں جاری ہیں۔ ہر طرف پانی کا راج ہے ،برساتی پانی کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر اور آمدورفت میں مشکلات درپیش ہیں۔

کشمیر میں بھی بادل برسنے سے جہاں موسم خوشگوار ہوا وہیں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے۔ 

ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز کے ساتھ مخلتف مقامات پر نصب رین گیجز پر  2 روز میں اب تک ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے؛

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
10 راولپنڈی: ویسٹریج 1
2 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
15 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
21 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
28 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
4 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
2 گلشن آباد، راولپنڈی
4 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
7 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
7 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
23 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
15 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
12 سیکٹر B-17 (اسلام آباد)
20 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
16 مرید، چکوال
4 ویسا (حضرو) اٹک
8 میانہ والا، پنڈی گھیب
11 سمبریال،سیالکوٹ
6 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
0.5 سیتا روڈ، دادو
38 لاہور (کینٹ)
39 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
18 جوہر ٹاون (لاہور)نوا ہوٹل
12 جوہر ٹاون (لاہور)
2 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
0.2 لاڑکانہ (وکیل کالونی)
12 خانپور
170 جاتی (سجاول)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
6.5 اڈیالہ روڈ(پنجاب ہاوسنگ سوسائیٹی)راولپنڈی
16 تلہ گنگ
2 سواں گارڈن ، اسلام آباد
2 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
15 سیکڑ بی -17 (اسلام آباد)
9 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
43 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
6 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ

 

About amnausmani

Check Also

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے