تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / تازہ ترین: گرج چمک کے طوفانوں کی منظّم قطار چکوال سے لاہور کے مغرب تک پھیلی ہوئی ہے۔

تازہ ترین: گرج چمک کے طوفانوں کی منظّم قطار چکوال سے لاہور کے مغرب تک پھیلی ہوئی ہے۔

تازہ ترین: سرگودھا میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش دینے کے بعد گرج چمک کے طوفانوں کی ایک طویل قطار چکوال سے لاہور کے مغرب تک پھیلی ہوئی ہے اور منظّم انداز میں شمال مشرق کی سمت میں بڑھ رہی ہے۔

اب سے لے کے سحری کے اوقات تک چکوال، اٹک، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاءالدّین، سیالکوٹ، نارووال اور راولپنڈی / اسلام آباد کے کچھ علاقوں جبکہ آزاد کشمیر میں میرپور، باغ اور پونچ کے علاقوں میں گرج چمک کے یہ تفن اثر انداز ہو سکتے ہیں، جن درج بالا زیادہ تر مقامات پر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی آندھی کیساتھ تیز بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے کا اندیشہ ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے