تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 28 اگست 2024 : پنجاب اور سندھ میں شدید بارشیں ، ملتان چونگی نمبر 9کے مقام پر 235 ملی میٹر، کراچی گلشن حدید میں 62 ملی میٹر بارش، خیبر پختونخوا ،بلوچستان کے ساتھ کشمیر و گلگت بلتستان میں بادل برس پڑے۔ تفصیلات جانئیے

28 اگست 2024 : پنجاب اور سندھ میں شدید بارشیں ، ملتان چونگی نمبر 9کے مقام پر 235 ملی میٹر، کراچی گلشن حدید میں 62 ملی میٹر بارش، خیبر پختونخوا ،بلوچستان کے ساتھ کشمیر و گلگت بلتستان میں بادل برس پڑے۔ تفصیلات جانئیے

ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری  پنجاب اور سندھ میں بادل خوب جم کر برسے ۔ ہر طرف پانی ہی پانی، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

مختلف علاقوں میں گزشتہ 2 روز سے وقفے وقفے سے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی پنجاب کے ساتھ سندھ میں تھر پارکر اور دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش کی وجہ سے جل تھل ایک ہو گیا۔

چکوال میں چو ا سیدن شاہ کے مقام پر 220 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، سالٹ رینج میں مختلف مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد ملی میٹر بارش کی وجہ سے سیلابی ریلے کا پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا، لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔سیلابی ریلے میں مسافر بس زد میں آ گئی۔ کٹاس راج کے تاریخی مقام پر پانی داخل ہو گیا۔

ملتان،بھکر، راجن پور، مظفر گڑھ ، کوٹ ادو، خانیوال اور خانپور و رحیم یار خان سمیت تھر پارکر میں شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

ملتان میں تیز ہواؤں کے ساتھ مختلف مقامات پر 110 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چونگی نمبر 9 کے مقام پر235 ملی میٹر بارش نے 24 گھنٹے میں ہونے والی کئی سالہ بارش کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 

سب سے زیادہ تیز ہواؤں کے جھکڑ ملتان میں 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کے ریکارڈ کئے گئے۔

ملک میں جاری شدید بارشوں نے فصلوں خاص کر کپاس ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچایا۔ برساتی ریلوں نے مختلف مقامات پر گھروں اور کھیتوں میں داخل ہو نے سے کر املاک کو نقصان پہنچایا،

بلوچستان میں مختلف مقامات پر کہیں تیز تو کہین شدید بارش ہوئی، ٹریکٹر ٹرالی برساتی پانی میں بہنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ کوئٹہ ، مستونگ اور دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں بھی بادل خوب برسے سب سے زیادہ بارش پارا چنار اور ڈیرہ اسمعیل خان کے مقام پر 26 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

کشمیر میں سب سے زیادہ بارش مظفر آباد میں ریکارڈ کی گئی۔

کراچی ،سانگھر ،حیدر آباد میں 2 روز سے وقفے وقفے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، کہیں ہلکی تر کہیں تیز بارش ہونے سے جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہیں ،گلیاں  پانی سے بھر گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے تک ریکارڈ کی گئی بارش کی تفصیل ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
3 اٹک
44 بہاولنگر
26 بہاولپور ائرپورٹ
29 بہاولپور شہر
35 بھکر
45 چکوال
4.5 ڈیرہ غازی خان شہر
20 فیصل آباد
2.6 گوجرنوالا
8 حافظ آباد
10.5 اسلام آباد شہر
13 اسلام آٓباد ائر پورٹ
9 اسلام آباد گولڑہ
11 اسلام آباد سید پور
15.3 جھنگ
11 جہلم
12 جوہر آباد
5 کامرہ ائر بیس
24 قصور
48 خانیوال
48 خانپور
42 کوٹ ادو
7.5 لاہور شہر
6 لاہور ائر پورٹ
35.3 لیہ
16 منڈی بہاوالدین
8.4 منگلا
32 میانوالی ائر بیس
109.2 ملتان ائر پورٹ
87.4 ملتان شیر
21 مری
TR ناروال
9 نور پور تھل
24.4 اوکاڑہ
2.5 رحیم یار خان
18 راولپنڈی چکلالہ
25 راولپنڈی کچہری
13 راولپنڈی شمس آباد
33 ساہیوال
8 سرگودھا ائر بیس
4.2 سرگودھا شہر
58 شور کوٹ ائر بیس
9 شیخوپورہ
TR سیالکوٹ ائر پورٹ
TR سیالکوٹ کینٹ
21 ٹوبہ ٹیک سنگھ
1 ویہوا
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1.6 استور
2.4 بگروٹ
TR بونجی
TR چلاس
5.6 گڑھی دوپٹہ
1.6 گلگت
2 گوپس
1.2 ہنزہ
8 کوٹلی
40 مظفر آباد ائر پورٹ
18.3 مظفر آٓباد شہر
16.7 راولا کوٹ
TR سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
8 بالاکوٹ
25.2 ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ
25 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
14 کاکول
TR کالام
8 کوہاٹ ائر بیس
26 پاراچنار
3 پٹن
بارش کی مقدار (mm) سندھ
46 بدین
20 چھاچھرو
22.5 چھور
TR دادو
45 ڈاہلی
18 دپلو
20 حیدر آباد ائر پورٹ
20.4 حیدر آٓباد شہر
19 اسلام کوٹ
TR جیکب آباد
23 کلوئی
11.5 کراچی ائر پورٹ
2 خیر پور
TR لاڑکانہ
24 میر پور خاص
71 مٹھی
1 موئنجوداڑو
31 نگر پارکر
18 نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
1 پڈعیدن
TR رویڑی
23 سکرنڈ
15 سانگھڑ
TR سکھر
26 ٹنڈوجام
46 ٹھٹھہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
1 چمن
1 پشین
4 کوئٹہ شاہ ماندہ
12 ژوب
بارش کی مقدار (mm) کراچی محکمہ موسمیات کے اسٹیشن
13 جناح ٹرمینل
12 فیصل بیس
10 مسرور بیس
17 یونیورسٹی روڈ
8 ناظم آباد
8.4 نارتھ کراچی
5.4 اورنگی ٹاون
13.4 ڈی ایچ اے
11 قائد آباد
62 گلشن حدید
19 سرجانی ٹاون
14.5 کیماڑی
10.4 گلشن معمار
10.1 گڈاپ ٹاون (جنوبی )
18.2 کورنگی 25
10 صدر
بارش کی مقدار (mm) فیصل آباد
11 علامہ اقبال کالونی
17 مدینہ ٹاؤن
19 ڈوگری بستی
11 غلام محمد آباد
14 گلستان کالونی
بارش کی مقدار (mm) ملتان
235 چونگی نمبر 9
116 شجاع آباد
190 سمیج آباد
بارش کی مقدار (mm) لاہور
5 گلبرگ
3 لکشمی
2 اپر مال
3 مغل پورا
1 تاج پورا
2 ٹاؤن شپ
3 مصری شاہ
4 شاہدرہ
tr اقبال ٹاؤن
tr سمن آباد
tr جوہرٹاؤن
2 پنجاب یونیورسٹی

 

 

About amnausmani

Check Also

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے