تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 21 اگست 2024 : ملک کے بالائی علاقوں میں شدید گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ، چمکنی ، پشاور میں ژالہ باری ، لیاقت باغ ، گوجرانوالہ میں 65 ملی میٹر ریکارڈ، تفصیلات جانئیے

21 اگست 2024 : ملک کے بالائی علاقوں میں شدید گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ، چمکنی ، پشاور میں ژالہ باری ، لیاقت باغ ، گوجرانوالہ میں 65 ملی میٹر ریکارڈ، تفصیلات جانئیے

ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوا ،

جس کی وجہ سے خیبر پختونخواہ ،خطئہ پوٹھوہار ، بالائی پنجاب اور جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی،  جس سے ہر طرف جل تھل ایک ہو گیا۔

شدیدگرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں  کی وجہ سے گرمی اور حبس میں کمی ہو گئی۔

مری اور گلیات میں شدید دھند چھائی رہی،

پشاور کے نواحی علاقے چمکنی میں کل شام شدید ژالہ باری سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔

بارش اور ہواؤں سے ایک طرف جہاں ملک میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، وہیں ،بارشوں اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں  دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں کئی افراد ذخمی ہوئے، میانوالی میں آنے والے شدید طوفان کی وجہ سے کھمبوں اور درختوں کے ساتھ دیواریں گرنے سے املاک کو نقصان پہنچا۔

ملک کے جنوبی علاقوں کراچی اور بلوچستان میں مشرق سے آنے والی مون سون ہواؤں کی وجہ سے بارش ہوئی ،بلوچستان میں جاری کئی دن سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے سڑکوں کے ٹوٹنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔کل سب سے زیادہ بارش کراچی کی علاقے قائد آباد میں 9 ملی میٹر ہوئی۔

دریائے سندھ میں درمیانے درجہ کے سیلاب کی وجہ سے کچے کے علاقے میں 35 سے زیادہ دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش گوجرنوالہ میں لیاقت باغ کے مقام پر 65 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ، مجموعی طور پر گوجرنوالہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی، اسلام آباد ائر پورٹ پر 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
20.6 اٹک
TR بہاولنگر
4.4 بھکر
13.4 چکوال
TR فیصل آباد
21 گوجرنوالا
32 گجرات
33.4 حافظ آباد
5.7 اسلام آباد شہر
50.2 اسلام آٓباد ائر پورٹ
4 اسلام آباد گولڑہ
38 اسلام آباد سید پور
31 جہلم
27.2 جوہر آباد
4.5 کامرہ ائر بیس
TR قصور
17.5 لاہور شہر
24 لاہور ائر پورٹ
46 لیہ
46 منڈی بہاوالدین
26.6 منگلا
19 میانوالی ائر بیس
4.5 مری
3 ناروال
3 اوکاڑہ
7 راولپنڈی چکلالہ
6 راولپنڈی کچہری
7 راولپنڈی شمس آباد
2 سرگودھا ائر بیس
TR سرگودھا شہر
1 شیخوپورہ
7 سیالکوٹ ائر پورٹ
7.2 سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
0.6 استور
2 بگروٹ
TR بونجی
4 گڑھی دوپٹہ
1 گلگت
3 کوٹلی
6.2 راولا کوٹ
0.3 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
11 باچا خان ائر پورٹ
7 بالاکوٹ
21 بنوں
7 چیراٹ
4.2 ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ
3 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
8 اپردیر
5 کاکول
TR کوہاٹ ائر بیس
28 مالم جبہ
36 پاراچنار
11 پشاور ائر بیس
1 پشاور شہر
TR رسالپور
5 سیدو شریف
6.2 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR کراچی ائر پورٹ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
2 بارکھان
3.3 خضدار
بارش کی مقدار (mm) کراچی محکمہ موسمیات کے اسٹیشن
TR مسرور بیس
1 یونیورسٹی روڈ
1 ناظم آباد
3 اورنگی ٹاون
1 ڈی ایچ اے
9 قائد آباد
2 گلشن حدید
2 سرجانی ٹاون
TR کیماڑی
3 گڈاپ ٹاون (جنوبی )
بارش کی مقدار (mm) فیصل آباد
5 مدینہ ٹاؤن
2 ڈوگری بستی
16 غلام محمد آباد
7 گلستان کالونی
بارش کی مقدار (mm) لاہور
5 گلبرگ
TR لکشمی
3 اپر مال
TR مغل پورا
TR تاج پورا
28 ٹاؤن شپ
TR مصری شاہ
TR گلشن راوی
7 سمن آباد
5 پنجاب یونیورسٹی
بارش کی مقدار (mm) گوجرنوالہ
65 لیاقت باغ
58 پیپلز کالونی
59 شیرانوالا باغ
53 ماڈل ٹاؤن

About amnausmani

Check Also

16 ستمبر 2024 : ملک بھر میں ریکارڈ درست درجہ حرارت، نوکنڈی 38.5 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام، تفصیلات جانئیے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ گرمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے