تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 20 اگست 2024 : ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ۔ دریا اور ندی نالے بپھر گئے۔ لینڈسلائیڈنگ اور دیواریں گرنے کے واقعات، اٹک میں حضرو کے مقام پر 104 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں ریکارڈ۔ تفصیلات جانئیے۔

20 اگست 2024 : ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ۔ دریا اور ندی نالے بپھر گئے۔ لینڈسلائیڈنگ اور دیواریں گرنے کے واقعات، اٹک میں حضرو کے مقام پر 104 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں ریکارڈ۔ تفصیلات جانئیے۔

ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، اسلام آباد  ، راولپنڈی ،خطہ پوٹھوہار ، اٹک اور گردو نواح کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ، اسلام آباد ایف 8 میں نصب ہمارے موسمی  اسٹیشن پر 51 کلو میڑ ہواؤں کےساتھ اب تک 43 ملی میڑ بارش ریکارڈ ہوئی۔

سب سے زیادہ طوفانی ہواؤں کے جھکٹر اٹک ویسا حضرو کے مقام پر نصب موسمی اسٹیشن پر ریکارڈ ہوئے، جہاں 104 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کے ساتھ 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ 

راولپنڈی میں چکلالہ سکیم 3 میں 79 کلو میٹر فی گھنٹہ کی شدید آندھی کے ساتھ 11 ملی میٹر بارش ،اور بحریہ ٹاؤن فیز 2 میں 78 کلو میٹر کی شدید آندھی کے ساتھ 5.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہمارے دیگر مقامی و موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز پر ریکارڈ بارش اور ہوا کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
44 4.4 راولپنڈی: ویسٹریج 1
18 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
78-NNE 5.3 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
72-NNE 20 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
79-NE 11 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
48-NNE 3 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
0.5 گلشن آباد، راولپنڈی
64-WNW 8 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
41-E چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
68-ESE 40 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
51 43 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
60-E 11 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
65-ENE 24 سیکٹر B-17 (اسلام آباد)
11 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
104-WSW 10 ویسا (حضرو) اٹک
7 سمبریال،سیالکوٹ
42 30 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
44 لاہور (کینٹ)
خانپور
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
5 اڈیالہ روڈ(پنجاب ہاوسنگ سوسائیٹی)راولپنڈی
26 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
6 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
5 مرید کے، ضلع شیخوپورہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر 65 کلو میٹرفی گھنٹہ اور ائر پورٹ پر 63 کلو میٹر فی گھنٹہ کے تیز ہواؤں کے جھکڑ ریکارڈ ہوئے اور سب سے زیادہ بارش لاہور میں لکشمی کے مقام پر 55 ملی میٹر اور جہلم میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں چلنے والی تیز ہواؤں کے نتیجے میں جہاں کئی مقامات پر دیواریں گرنے اور سولر پینل تباہ ہونے کے واقعات رونما ہوئے وہیں سیلابی ریلوں سے کئی رابطہ سڑکیں ٹوٹ جانے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

نصیر اباد ، زیارت، سبی بولان شاہرہ ، اور گردونواح کے علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔

پنجاب میں جاری بارشوں کے نتیجے میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا جبکہ سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

سندھ میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے گلیاں بازار پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔ کراچی میں بھی چند مقامات پر کل بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے تک حاصل مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
28 اسلام آباد شہر
0.4 اسلام آٓباد ائر پورٹ
18 اسلام آباد گولڑہ
1 اسلام آباد سید پور
42 جہلم
11 کامرہ ائر بیس
TR قصور
8.2 لاہور شہر
23 لاہور ائر پورٹ
0.4 منگلا
15 مری
20 ناروال
15 راولپنڈی چکلالہ
7 راولپنڈی کچہری
35 راولپنڈی شمس آباد
0.4 شور کوٹ ائر بیس
TR شیخوپورہ
7 سیالکوٹ ائر پورٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
2 استور
0.4 بگروٹ
TR بونجی
7 گڑھی دوپٹہ
TR گلگت
2 کوٹلی
2 مظفر آٓباد شہر
13 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
10 بنوں
1 اپردیر
15 کاکول
4 کالام
TR لوئر دیر
4 پاراچنار
3 پٹن
1 رسالپور
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR کراچی ائر پورٹ
2 خیر پور
2 نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
2 رویڑی
1 سکھر
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
1 قلات
3 لسبیلہ
4 پنجگور
بارش کی مقدار (mm) لاہور
49 گلبرگ
55 لکشمی
50 اپر مال
25 مغل پورا
46 تاج پورا
48 ٹاؤن شپ
48 مصری شاہ
29 شاہی قلعہ
53 شاہدرہ
51 گلشن راوی
42 اقبال ٹاؤن
47 سمن آباد
1 جوہرٹاؤن
50 پنجاب یونیورسٹی

 

 

About amnausmani

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے