تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 17 اگست 2024 : ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری، دریا اور مقامی ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیر آب، لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، ممتاز آباد، ملتان 133 ، ڈوگری بستی، فیصل آباد 127 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، تفصیلات جانئیے

17 اگست 2024 : ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری، دریا اور مقامی ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیر آب، لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، ممتاز آباد، ملتان 133 ، ڈوگری بستی، فیصل آباد 127 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، تفصیلات جانئیے

ملک کے بیشتر مقامات پر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں مختلف مقامات پر بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ ہوئی ، جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں  ٹوٹنے سے سفری مشکلات درپیش رہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے کوہلو سبی شاہراہ کا ایک حصہ پانی میں بہہ گیا ، جس سے  آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ اس راستے پر سفر سے گریز کریں ۔ چمن میں تیز بارش کے ساتھ آندھی کی وجہ سے دیواریں اور کھمبے گرنے کے ساتھ سولر پینلز کے ٹوٹنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کوہ سلیمان پر جاری بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں کا پانی گردونواح کے علاقوں میں داخل ہو گیا اور املاک کو نقصان پہنچا۔

جنیوٹ ،بھکر ، رحیم یار خان ، فیصل آباد اور ملتان  ڈویژنز میں بادل خوب جم کر برسے ، پیش گوئی کے مطابق مختلف مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی۔ کوٹ ادو میں تونسہ کے مقام پر دریا کا بند ٹوٹنے سے پانی آس پاس کے گاؤں میں داخل ہو گیا ،جس سے فصلوں اور گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

دریائے چناب میں اونچے درجے کا اور دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

ظفر وال میں نالا ڈیک بپھرا ہوا ہے ، 2 نوجوان پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں ممتاز آباد 133 ، چونگی نبر 9 میں 116 اور فیصل آباد میں ڈوگری بستی میں 127 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے تک مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
3 بہاولنگر
26.4 بہاولپور ائرپورٹ
25 بہاولپور شہر
14 بھکر
29.3 چکوال
57 ڈیرہ غازی خان شہر
53 فیصل آباد
50.4 گوجرنوالا
3 گجرات
64.4 حافظ آباد
12.6 اسلام آباد شہر
2 اسلام آٓباد ائر پورٹ
23 اسلام آباد گولڑہ
30 اسلام آباد سید پور
53.2 جھنگ
46.4 جہلم
8.2 جوہر آباد
18 کامرہ ائر بیس
6 قصور
67 خانیوال
28.4 خانپور
26 کوٹ ادو
17.5 لاہور شہر
19.7 لاہور ائر پورٹ
35 لیہ
23 منڈی بہاوالدین
20.6 منگلا
2 میانوالی ائر بیس
56.3 ملتان ائر پورٹ
37 ملتان شیر
5.5 مری
17 ناروال
32.2 نور پور تھل
14 اوکاڑہ
80 رحیم یار خان
40 راولپنڈی چکلالہ
10 راولپنڈی کچہری
39 راولپنڈی شمس آباد
39 ساہیوال
19 سرگودھا ائر بیس
13 سرگودھا شہر
17 شور کوٹ ائر بیس
28.3 شیخوپورہ
26 سیالکوٹ ائر پورٹ
41.7 سیالکوٹ کینٹ
78 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
TR چلاس
42 گڑھی دوپٹہ
41 کوٹلی
3.5 مظفر آباد ائر پورٹ
6 مظفر آٓباد شہر
2.2 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
1 ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ
33 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
3 کاکول
4 پاراچنار
1 رسالپور
بارش کی مقدار (mm) سندھ
7 چھاچھرو
57 چھور
17 ڈاہلی
5 دپلو
5 اسلام کوٹ
TR کراچی ائر پورٹ
13 خیر پور
17 میر پور خاص
10 مٹھی
1 نگر پارکر
TR پڈعیدن
9 رویڑی
1 سکرنڈ
7 سکھر
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
2 بارکھان
1 قلات
TR کوئٹہ سمنگلی
2 ژوب
بارش کی مقدار (mm) کراچی محکمہ موسمیات کے اسٹیشن
TR جناح ٹرمینل
TR فیصل بیس
TR مسرور بیس
TR یونیورسٹی روڈ
TR اورنگی ٹاون
TR سعدی ٹاون
TR کیماڑی
TR گلشن معمار
بارش کی مقدار (mm) فیصل آباد
69 علامہ اقبال کالونی
72 مدینہ ٹاؤن
127 ڈوگری بستی
79 غلام محمد آباد
72 گلستان کالونی
بارش کی مقدار (mm) ملتان
116 چونگی نمبر 9
133 ممتاز آباد
94 سمیج آباد
بارش کی مقدار (mm) لاہور
33 گلبرگ
38 لکشمی
32 اپر مال
23 مغل پورا
37 تاج پورا
31 ٹاؤن شپ
27 مصری شاہ
50 شاہی قلعہ
35 شاہدرہ
23 گلشن راوی
46 اقبال ٹاؤن
22 سمن آباد
26 جوہرٹاؤن
30 پنجاب یونیورسٹی
بارش کی مقدار (mm) گوجرنوالہ
55 لیاقت باغ
40 پیپلز کالونی
36 شیرانوالا باغ
42 ماڈل ٹاؤن

 

About amnausmani

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے