Home / بارش پر رپورٹ / 8 اگست 2024 : مون سون کی بارش نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطئہ پوٹھوہار کے کئی نشیبی علاقے ڈبو دئیے ۔ نالا لئی کی سطح 21 فٹ سے زائد بلند ، تفصیلات جانئیے

8 اگست 2024 : مون سون کی بارش نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطئہ پوٹھوہار کے کئی نشیبی علاقے ڈبو دئیے ۔ نالا لئی کی سطح 21 فٹ سے زائد بلند ، تفصیلات جانئیے

ملک بھر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رات گئے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے مختلف مقامات پر بادل جم کر برسے ، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ بارش رسالپور کے مقام پر 67 ملی میٹر ریکارد کی گئی۔

جبکہ کھوڑ، پنڈی گھیب ضلع اٹک میں موجود ہماری رین گیج پر 122 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت سمیت خطئہ پوٹھوہار کے دیگر علاقوں اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔صبح سویرے جڑواں شہروں میں کئی مقامات پر کلاؤڈ برسٹ کی صورتحال رہی۔

صرف 2 گھنٹے کئی مقامات پر بادل شدید برسے جس سے گلیاں بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، پانی نشیبی علاقوں میں، گھروں میں داخل ہو گیا ۔نالا لئی کی سطح بلند ہو کر کٹاریاں اور گوالمنڈی کے مقام پر 21 فٹ کا ہندسہ عبور کر گئی۔

جو بارش کا زور کم ہونے پر آہستہ آہستہ 16 فٹ پر آئی۔ دیگر کئی برساتی نالے بھی بھر گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش زیرو پوائنٹ پر 126 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ۔

جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر ائی 14 میں نصب ہماری رین گیج پر 122 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز  پر اب تک ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے ؛

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
78 راولپنڈی: ویسٹریج 1
56 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
63 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
36 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
52 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
115 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
31 گلشن آباد، راولپنڈی
24 راوات، راولپنڈی
60 میانہ والا، پنڈی گھیب
47 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
4 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
84 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
90 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
35 سیکٹر B-17 (اسلام آباد)
56 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
2 مرید، چکوال
42 ویسا (حضرو) اٹک
0.7 سمبریال،سیالکوٹ
0.6 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
18 خانپور
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
48 ایبٹ آباد ، نواں شہر
38 اڈیالہ روڈ(پنجاب ہاوسنگ سوسائیٹی)راولپنڈی
75 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
35 سیکڑ بی -17 (اسلام آباد)
122 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
119 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک
45 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک

 چکوال کے مختلف علاقوں بھال خاص کر تلہ گنگ میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی۔ گلیاں بازار کسی دریا کا منظر پیش کرنے لگے ، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔

  کشمیر ، گلگت بلتستان کے ساتھ بلوچستان کے مختلف مقامات بارش کا سلسلہ جاری ہے۔خضدار میں مسلسل بارش کا ساتواں روز ہے،  جہاں محکمہ موسمیات کے مطابق 11 ملی میٹر بارش صبح 8 بجے تک ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز لاہور اور گوجرنوالہ میں بھی بادل خوب برسے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صبح 8 بجے سے آج صبح 8 بجے تک ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
6 اٹک
11 بہاولنگر
4 چکوال
17.4 گوجرنوالا
4 گجرات
0.2 حافظ آباد
126 اسلام آباد شہر
3.4 اسلام آٓباد ائر پورٹ
119 اسلام آباد گولڑہ
79 اسلام آباد سید پور
32 کامرہ ائر بیس
11 قصور
tr لاہور شہر
2.4 لاہور ائر پورٹ
5 منڈی بہاوالدین
2 مری
2.4 ناروال
66 راولپنڈی چکلالہ
65 راولپنڈی کچہری
85 راولپنڈی شمس آباد
10.6 شیخوپورہ
1.7 سیالکوٹ ائر پورٹ
4.5 سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
2.4 استور
3.2 بونجی
3 گڑھی دوپٹہ
3 کوٹلی
6 مظفر آباد ائر پورٹ
tr مظفر آٓباد شہر
1.6 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
22 باچا خان ائر پورٹ
1 چیراٹ
6 کاکول
15 مالم جبہ
20 پشاور ائر بیس
39 پشاور شہر
67 رسالپور
33.1 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
16 بارکھان
11 خضدار
tr کوئٹہ سمنگلی
tr کوئٹہ شاہ ماندہ
بارش کی مقدار (mm) لاہور
2 گلبرگ
12 لکشمی
1 اپر مال
3 مغل پورا
1 تاج پورا
15 مصری شاہ
20 شاہی قلعہ
41 شاہدرہ
7 گلشن راوی
12 اقبال ٹاؤن
5 سمن آباد
0.5 جوہرٹاؤن
9 پنجاب یونیورسٹی
بارش کی مقدار (mm) گوجرنوالہ
40 لیاقت باغ
30 پیپلز کالونی
45 شیرانوالا باغ
28 ماڈل ٹاؤن

 

 

About amnausmani

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے