تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 30 جولائی 2024 : ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ۔ ندی نالے اور دریا بپھر گئے۔ خیبرپختونخواہ ، بلوچستان میں سیلابی پانی کے باعث آمدورفت میں مشکلات۔ تفصیلات جانئیے

30 جولائی 2024 : ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ۔ ندی نالے اور دریا بپھر گئے۔ خیبرپختونخواہ ، بلوچستان میں سیلابی پانی کے باعث آمدورفت میں مشکلات۔ تفصیلات جانئیے

ملک بھر میں حالیہ مون سون کے بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اب بھی مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ تا حال جاری ہے ۔خیبر پختونخواہ میں شدید بارشوں کے باعث جہاں ندی نالوں میں طغیانی آگئی تو کاغان ناران روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اور دریائے کنہار پر مہاندڑی پر پل بہہ جانے سے ٹریفک مکمل طور پر بند ہونے سے سیاح بھنس گئے۔

مردان ،شانگلہ، لوئر دیر ،صوابی،کوہاٹ ، وزیرستان ،ایبٹ آباد میں رات بھر جاری رہنے والی شدید بارش کی وجہ سے مقامی ندی نالے بپھر گئے۔

ضلع بولان، ہرنائی، زیارت میں بارش کی وجہ سے مقامی دریا ناڑی میں طغیانی آگئی۔ کوئٹہ زیارت سڑک پر پانی آنے سے ان علاقوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہو گیا۔

کوہاٹ میں درہ آدم خیل میں پانی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تھر میں بجلی گرنے سے 2 لوگ جان کی بازی ہار گئے۔

راولپنڈی میں وارث میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی۔ 2 خواتین جانبحق ہو گئیں۔ راولپنڈی کے علاقے شریف آباد میں کرنٹ لگنے سے 1 شخص اور تھر پارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 لوگ جان کی بازی ہار گئے۔

تھرپارکر اور چولستان کے علاقے میں مجموعی طور پر آسمانی بجلی گرنے سے 100 جانور ہلاک ہو گئے۔

مقامی و موسمی اسٹیشنز پراب تک سب سے زیادہ بارش آج  ڈنڈوئی، مردان میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

دیگر موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ ہونے والی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
2 راولپنڈی: ویسٹریج 1
5 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
0.3 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
0.3 گلشن آباد، راولپنڈی
12 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
1.2 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
30 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
2 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
30 پراتہ کلی , مہمند
1 سیتا روڈ، دادو
15 لاہور (کینٹ)
0.3 لمز یونیورسٹی (لاہور)
56.5 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
1 منصورہ،(لاہور)
10 جوہر ٹاون (لاہور)نوا ہوٹل
28 جوہر ٹاون (لاہور)
0.2 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
40 لاڑکانہ (وکیل کالونی)
48 ڈنڈو ئی, مردان
28 خانپور
3.1 جاتی (سجاول)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
44 ایبٹ آباد ، نواں شہر
76 ماڈل ٹاؤن، واہ
5 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
13 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
14 مریدکے، ضلع شیخوپورہ
4 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
28 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
21 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک

About amnausmani

Check Also

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے