تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اپریل 2021 کی ملک بھر کی ماہانہ پیشگوئی

اپریل 2021 کی ملک بھر کی ماہانہ پیشگوئی

🌧 پاکستان کے شمال، مغرب اور جنوب مغرب میں بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم ہونے کی توقع ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم زیادہ تر خشک رہیگا۔
🌡پاکستان بھر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
🌩 شدید موسمی سرگرمیاں رونما ہو سکتی ہیں جس میں تیز آندھیاں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے خدشات شامل ہیں۔

جدید ترین موسمیاتی ماڈل کو استعمال کرتے ہوۓ اپریل 2021 کی پیشگوئی Weather Busters Pakistan موسم کا حال کی جانب سے تیّار کی گئی ہے۔

تفصیلات:
⦿ رواں ماہ مغربی ہواؤں کے 4 سے 7 سلسلے ملک کو متاثّر کر سکتے ہیں جن میں سے 2 سے 3 سلسلوں سے طاقتور یا شدید گرج چمک کے طوفان بھی رونما ہو سکتے ہیں، جو کہ خیبر پختونخواہ بشمول سابقہ فاٹا کے زیادہ تر علاقوں، بالائی پنجاب (مشرقی حصّوں کو چھوڑ کر)، آزاد کشمیر، شمالی سندھ کے چند مقامات اور شمال مشرقی بلوچستان پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
درج ذیل تصویر ملاحظہ کریں:

⦾ اپریل کے پہلے ہفتے میں ہی موسمی سرگرمیاں رونما ہونے کی توقع ہے۔
⦾ اپریل کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں زیادہ تر خشک مغربی ہواؤں کے سلسلے متاثّر کریں گے۔
⦾ اپریل کے چوتھے ہفتے سے ایک مرتبہ پھر موسمی سرگرمیاں رونما ہونے کا امکان ہے۔

⦿ خیبر پختونخواہ میں سابقہ فاٹا اور انتہائی شمال مغربی مقامات میں بارشیں زیادہ تر معمول کے مطابق ہونگی، تاہم ژالہ باری کے امکانات کافی زیادہ ہونگے۔
⦾ مشرقی خیبر پختونخواہ کے زیادہ تر علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشیں معمول سے کم متوقع ہیں۔
⦾ خطّہٰ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارشیں معمول سے کم متوقع ہیں، جن کی شدّت جنوب مشرق کی سمت میں مزید کم ہوگی۔
درج ذیل تصاویر دیکھیں:


⦾ جنوبی پنجاب، سندھ اور ساحلی بلوچستان میں اپریل میں موسم زیادہ تر خشک رہیگا۔

⦿ بالائی خیبر پختونخواہ، پنجاب، مغربی پنجاب بشمول بھکّر اور میانوالی، شمال مشرقی بلوچستان اور پنجاب کے جنوب مغربی علاقوں بشمول راجنپور، ڈی جی خان اور سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں 1 سے 2 طاقتور یا شدید گرج چمک کے طوفان اثر انداز ہو سکتے ہیں، جن سے بار بار آسمانی بجلی گرنے، دن کی گرمی کے بعد طاقتور مٹّی کے طوفان اور طویل دورانئیے کیلئے موٹے حجم کی ژالہ باری جیسے موسمی واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ درج ذیل تصویر دیکھیں:

⦿ اندرون سندھ، ساحلی سندھ اورخیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ گرمی کی کوئی شدید لہر متوقع نہیں! ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم رہنے اور معمول سے کم ابر آلودگی کے سبب کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں فرق معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ لہٰذا پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں رات کے درجہ حرارت معمول سے کم جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ اپریل کے وسط تک ہر مغربی ہواؤں کے سلسلے کے گزرنے کے بعد ملک میں موسم نسبتاً ٹھنڈا ہو جایا کریگا۔

⦾ شمالی اور وسطی پنجاب کے میدانی علاقوں، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں اوسطاً درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بلند مقامات میں اوسطاً درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔
درج ذیل تصاویر دیکھیں:

مکران کے ساحلی علاقوں میں البتّہ درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔

ہوشیار رہیں! محکمہ موسمیات کے بڑھا چڑھا کر رپورٹ کیے ہوۓ مبالغہ آمیز اور مکمّل جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت پر ہرگز یقین نہ کریں۔ یہ خشک اور صاف موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ ملک میں معمول کے مطابق یا معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درجہ حرارت کو اصل سے 3 سے 6 زیادہ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کر کے “گرمی کی شدید لہر” کا تاثّر دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا مقصد گلوبل وارمنگ کے سیاسی ڈھونگ میں شمولیت کر کے موسمیاتی تبدیلی کی بین الاقوامی تنظیموں سے اضافی فنڈنگ لینا ہے۔ حقیقی ملک گیر کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سے باخبر رہنے کیلئے ہمارا پیج اور ہماری ویب سائٹ لازمی وزٹ کریں۔

⦾ ہمارے فیس بک پیج Weather Busters Pakistan موسم کا حال کو لائک کریں اور اردو میں پاکستان بھر کے موسم کی اپڈیٹس کیلئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے