Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 25 فروری 2025 : موسم بہار میں گندم پر ممکنہ کیڑوں کے حملے سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر

25 فروری 2025 : موسم بہار میں گندم پر ممکنہ کیڑوں کے حملے سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر

اطلاع برائے کاشتکارانِ گندم نحکمہ زراعت توسیع، ضلع کرک

تمام کسان حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ محکمہ زراعت کرک کی جانب سے نصب موسمیاتی آلات کے مطابق حالیہ دنوں میں رات کا درجۂ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ اور دن کا درجۂ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی 60 فیصد یا اس سے زائد نوٹ کی گئی ہے۔ اس دوران بروقت احتیاطی اقدامات نہ کرنے سے پیداوار متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ  یہ موسمی حالات گندم کی فصل پر رسٹ (سرخ کنگیاری) اور دیگر  بیماریوں کے حملے کے لیے انتہائی سازگار ہیں. لہٰذا کاشتکار حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنی فصل کی باقاعدہ نگرانی کریں اور ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

زرعی ماہرین کے مطابق موسمِ بہار میں گندم پر حملہ آور ہونے والے اہم کیڑوں میں افڈ (ماہو)، سنڈی اور دیگر رس چوسنے والے کیڑے شامل ہیں، جو پودوں کے پتوں اور بالیوں کو نقصان پہنچا کر پیداوار کم کر سکتے ہیں۔ ان کیڑوں کی بروقت شناخت اور کنٹرول نہایت ضروری ہے۔

 تمام کسان بھائیوں، فیلڈ اسسٹنٹس اور ٹیکنیکل اسٹاف کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گندم کے کھیتوں کا باقاعدہ معائنہ کریں۔ اگر پتوں پر زرد یا نارنجی رنگ کے زنگ نما دھبے یا زرد پاؤڈر نظر آئے جو ہاتھ لگانے سے رنگ چھوڑتا ہو تو یہ سرخ کنگیاری کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے، ایسی صورت میں فوری طور پر محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کو اطلاع دیں۔

احتیاطی و تدارکی اقدامات

1. رسٹ کے خلاف مزاحم (Rust Resistant) اقسام کی کاشت کو ترجیح دیں۔
2. کھیت میں جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں۔
3. گندم کو ضرورت سے زیادہ آبپاشی نہ کریں تاکہ کھیت میں غیر ضروری نمی نہ بڑھے۔
4. متوازن کھادوں کا استعمال کریں اور نائٹروجن کا بے جا استعمال نہ کریں۔
5. فصل کی ہفتہ وار نگرانی (Scouting) لازمی کریں۔

کیمیائی کنٹرول (شدید حملہ کی صورت میں)

ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی محکمہ زراعت کی سفارش کردہ رجسٹرڈ فنگس کش ادویات کا سپرے کریں، مثلاً:
* پروپیکونازول
* ٹیبوکونازول
* ایزوکسسٹرابن + ڈائیفینو کونازول
سپرے کا وقفہ 10 تا 12 دن حملہ کی شدت اور موسمی حالات کے مطابق دہرایا جائے۔

کاشتکار حضرات سے گزارش ہے کہ موجودہ مرطوب اور معتدل موسمی حالات کے پیش نظر گندم کی فصل کی قریبی نگرانی کریں اور بروقت حفاظتی اقدامات اختیار کر کے ممکنہ نقصان سے اپنی پیداوار کو محفوظ بنائیں۔

کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر ۔۔۔ محکمہ زراعت کے سنگ

ڈاکٹر جان محمد
ڈسٹرک ڈاریکٹر ایگریکلچر
محکمہ زراعت (توسیع) ضلع کرک

About amnausmani

Check Also

17 فروری 2026 : بلوچستان کے اکثر علاقوں سمیت سندھ و جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش، قلات 32 ملی میٹر بارش کے ساتھ سرفہرست

مغربی ہواؤں کے موجودہ  /سلسلے کے دوران بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے