Home / بارش پر رپورٹ / 11 فروری 2026 : ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار، مظفر آباد میں 39 ملی میٹربارش اور مالم جبہ میں 6 انچ برفباری ریکارڈ۔

11 فروری 2026 : ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار، مظفر آباد میں 39 ملی میٹربارش اور مالم جبہ میں 6 انچ برفباری ریکارڈ۔

حالیہ مغربی سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں ہلکی تا درمیانی بارش جبکہ پہاڑی مقامات پر وقفے وقفے سے برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے بعض علاقوں میں صرف ہلکی پھوار (TR) رپورٹ ہوئی۔ کئی شہروں میں بادل چھائے رہے جس سے بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ۔

آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں اس سلسلے کا زیادہ اثر دیکھنے میں آیا ، جہاں ان 2 روز کے دوران  مظفرآباد شہر میں 39 ملی میٹر اور مظفرآباد ہوائی اڈہ پر 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جو اس سلسلے کی ملک میں سب سے زیادہ بارش کی نمایاں مقدار رہی۔

خیبرپختونخوا میں کاکول میں 22 ملی میٹر جبکہ بالاکوٹ اور کوہاٹ ائیر بیس میں 18،18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میں ہلکی بارش اور کہیں کہیں پھوار بھی رپورٹ ہوئی۔

پنجاب اور اسلام آباد ریجن میں سب سے زیادہ بارش مری اور اسلام آباد سیدپور میں 15،15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ راولپنڈی اور گردونواح کے دیگر علاقوں میں بارش کی مقدار اس سے کم رہی۔

بلوچستان میں بارش کی شدت نسبتاً کم رہی، تاہم پشین اور کوئٹہ سمنگلی میں 6،6 ملی میٹر جبکہ زیارت اور سبی میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی جاری رہی جہاں مالم جبہ میں 6 انچ، مری میں 3 انچ اور کالام میں 2.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہوں کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارش کی شدت ہلکی تا درمیانی رہی۔ محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ بارش و برفباری کی مکمل تفصیل ذیل کی فہرست میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
4 اٹک
TR بھکر
TR چکوال (بھون)
TR ڈیرہ غازی خان شہر
14 اسلام آباد شہر
8 اسلام آباد ہوائی اڈہ
12 اسلام آباد گولڑہ
15 اسلام آباد سید پور
1 جہلم
TR جوہر آباد
2 کامرہ ائر بیس
TR قصور
TR منڈی بہاؤالدین
1 منگلا
11 میانوالی
TR ملتان ائر پورٹ
15 مری
13 راولپنڈی چکلالہ
9 راولپنڈی کچہری
9 راولپنڈی پیرودھائی
10 راولپنڈی گوالمنڈی
12 راولپنڈی نیو کٹاریاں
11 راولپنڈی شمس آباد
TR سرگودھا شہر
TR سیالکوٹ کینٹ
TR ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
TR استور
TR بگروٹ
6 بندی عباس پور
21 گڑھی دوپٹہ
TR گلگت
TR گوپس
TR کوٹلی
37 مظفر آباد ہوائی اڈہ
39 مظفر آباد شہر
12 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
18 بالاکوٹ
3 بنوں
7 چیراٹ
3 چترال
2 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
2 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
TR اپردیر
3 دروش
22 کاکول
3 کالام
18 کوہاٹ ائر بیس
1 لوئر دیر
9 مالم جبہ
3 میر کھانی
7 پاراچنار
17 پتن
7 پشاور ہوائی اڈہ
8 پشاور شہر
7 رسالپور
2 سیدو شریف
3 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
1 دالبندین
1 مسلم باغ
TR نوکنڈی
6 پشین
6 کوئٹہ سمنگلی
4 کوئٹہ شاہ ماندہ
4 سبی
TR تربت
4 زیارت
برفباری (انچ) شہر/ علاقہ
3 مری
2.5 کالام
6 مالم جبہ
0.2 بگروٹ

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے