حالیہ بارش کے سلسلے کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، مردان، صوابی، مہمند اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہماری مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز اور رین گیجز کے مطابق ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی۔ کئی شہری علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ چند مقامات پر صرف ہلکی پھوار (TR) رپورٹ ہوئی۔
اس سلسلے کے دوران اب تک سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے سیکٹر F-10/2 میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی کے علاقوں ویسٹریج 1 اور دھمیال ائربیس میں 13،13 ملی میٹر بارش رپورٹ ہوئی۔
ضلع کرک میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر آفس پر 11 ملی میٹر اور ڈھنڈاو (مردان) اور شیخ جانہ رازڑ (صوابی) میں 5،5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔
ملک کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی تا معتدل برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔
ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز و رین گیجز پر ریکارد بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
| بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 13 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 7 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 10 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 11 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 7 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 11 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 13 | دھمیال ائربیس، راولپنڈی |
| 5 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 3 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 7 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| 17 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| 13 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) |
| TR | مرید، چکوال |
| 3 | پرتہ کلی , مہمند |
| 5 | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
| TR | مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب) |
| 5 | ڈھنڈاو (مردان) |
| 5 | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) |
| 12 | خانپورڈیم |
| 1 | نوشکی |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
| 7 | ماڈل ٹاؤن، واہ |
| 9 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) |
| 7 | سواں گارڈن ، اسلام آباد |
| 10 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد |
| 13 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) |
| 14 | سیکڑ I-14 (اسلام آباد) |
| 4 | تلہ گنگ |
| 6 | سرکہ، حضرو، ضلع اٹک |
| 4 | کسران، پنڈی گھیب، اٹک |
| 10 | کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک |
| 11 | ڈسٹرک ڈائریکٹر ایگریکلچر آفس (کرک) |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال