Home / بارش پر رپورٹ / 27 جنوری 2026 : محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر سب سے زیادہ مالم جبہ میں 42 ملی میٹر بارش اور 21 انچ برفباری ریکارڈ :

27 جنوری 2026 : محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر سب سے زیادہ مالم جبہ میں 42 ملی میٹر بارش اور 21 انچ برفباری ریکارڈ :

 پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا فعال سلسلہ جو ایران سے ہوتا ہوا جنوبی بلوچستان سکے ذریعے پاکستان میں داخل ہوا اور بلوچستان سمیت خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بالائی علاقوں کو متاثر کیا۔یہ سلسلہ بارش برساتا ہوا  بتدریج شمال کی جانب بڑھتا رہا جبکہ بلوچستان خیبر پختونخوا، گلیات سمیت ملک کے شمالی پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ریکارڈ ہوئی ۔ جس سے ان علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

ہمارے  مقامی و نجی موسمی اسٹیشن  اور رین گیجز (PWS) کے مطابق آج سب سے نمایاں بارش خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔ ضلع مہمند کے علاقے پرتہ کلی میں 25 ملی میٹر جبکہ صوابی کے شیخ جانہ (رازڑ) میں 16 ملی میٹر اور مردان کے علاقے ڈھنڈاو میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ بالائی خیبر پختونخوا میں نسبتاً زیادہ مؤثر رہا۔ اسلام آباد کے زون 5  میانہ تھب میں موجود ہمارے موسمی اسٹیشن پر 56 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں بھی ریکارڈ ہوئیں ۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز و رین گیجز پر ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
2 راولپنڈی: ویسٹریج 1
5 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
6 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
6 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
4 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
4 گلشن آباد، راولپنڈی
5 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
5 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
9 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
7 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
7 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
2 مرید، چکوال
25 پرتہ کلی , مہمند
4 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
4 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
2 لاہور (کینٹ)
1.2 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
1 لاڑکانہ (وکیل کالونی)
14 ڈھنڈاو (مردان)
16 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
10 خانپورڈیم
4 نوشکی
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
8 سواں گارڈن ، اسلام آباد
5 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
2 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
1 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
20 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک
5 کسران، پنڈی گھیب، اٹک

 

برفباری کی صورتحال

اسی موسمی نظام کے زیرِ اثر ملک کے پہاڑی علاقوں میں  ایک مرتبہ پھر اچھی برفباری ہوئی ،جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ برفباری مالم جبہ میں 21 انچ ریکارڈ کی گئی، بلوچستان کے پہاڑی علاقے زیارت میں 12 انچ جبکہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سمنگلی میں 7.4 انچ برف پڑی۔ برفباری کے باعث ان علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب یا اس سے نیچے چلا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں ریکارڈ برفباری کی تفصیل دی گئی فہرست سے جانئیے

برفباری (انچ) شہر/ علاقہ
6.5 مری
2 استور
5 کالام
21 مالم جبہ
4.5 پاراچنار
2.2 سکردو
1 دروش
3.5 دیر
1 راولا کوٹ
4.8 کوئٹہ شیخ ماندہ
7.4 کوئٹہ سمنگلی
4 قلات
1.5 میر کھانی
12 زیارت
1.2 گوپس
1.3 بگروٹ

 

محکمہ موسمیات (PMD) کی رصدگاہوں کے مطابق آج ملک میں سب سے زیادہ بارش بھی مالم جبہ میں 42 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جو اس مغربی ہواؤں کے سلسلے کی شدت کو واضح کرتی ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد میں 37 ملی میٹر اور گڑھی دوپٹہ میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ ہونے والی بارش کی تفصیل ذیل ہے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
7 اٹک
TR بہاولنگر
1 بھکر
6 چکوال (بھون)
1 ڈیرہ غازی خان شہر
TR فیصل آباد
1 گوجرنوالا
2 گجرات
7 اسلام آباد شہر
1 اسلام آباد ہوائی اڈہ
2 اسلام آباد گولڑہ
11 اسلام آباد سید پور
7 جہلم
2 جوہر آباد
6 کامرہ ائر بیس
TR کروڑ(لیہ)
TR قصور
3 لاہور ہوائی اڈہ
3 لاہور شہر
5 منڈی بہاؤالدین
13 منگلا
1 میانوالی
18 مری
1 ناروال
7 راولپنڈی چکلالہ
4 راولپنڈی کچہری
4 راولپنڈی پیرودھائی
5 راولپنڈی گوالمنڈی
6 راولپنڈی نیو کٹاریاں
8 راولپنڈی شمس آباد
TR سرگودھا شہر
TR شیخوپورہ
5 سیالکوٹ کینٹ
3 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
4 استور
3 بگروٹ
2 برنا لہ
TR بونجی
3 چلاس
20 گڑھی دوپٹہ
3 گلگت
3 گوپس
1 ہجیرہ
16 کوٹلی
37 مظفر آباد ہوائی اڈہ
35 مظفر آباد شہر
3 راولا کوٹ
4 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
15 باچا خان ہوائی اڈہ
17 بالاکوٹ
3 بنوں
15 چیراٹ
TR ڈیرہ اسمعیل خان شہر
21 اپردیر
3 دروش
12 کاکول
10 کالام
4 کوہاٹ ائر بیس
11 لنڈی کوتل
17 لوئر دیر
42 مالم جبہ
14 مامد گٹ
8 مردان
5 میر کھانی
15 پاراچنار
15 پتن
15 پشاور ہوائی اڈہ
10 پشاور شہر
10 رسالپور
15 سیدو شریف
11 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR لاڑکانہ
TR موئنجوداڑو
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
1 بارکھان
17 دالبندین
12 گوادر
16 جیوانی
11 قلات
TR خضدار
4 لورالائی
1 مسلم باغ
3 نوکنڈی
1 اوڑماڑا
2 پنجگور
16 پسنی
9 پشین
17 کوئٹہ سمنگلی
11 کوئٹہ شاہ ماندہ
3 سبی
9 تربت
12 ژوب
2 زیارت

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے