🌨🌨🌧🌡🥶 پیشگوئی (اگلے 5 دن): کوئٹہ، ایبٹ آباد اور مظفرآباد میں مزید برفباری متوقع! شدید سردی برقرار رہے گی! پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں!
خلاصہ: ایک اور طاقتور لیکن نسبتاً گرم مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں ایران کے راستے داخل ہونے کی توقع ہے، جو تربت (کیچ)، گوادر، دالبندین اور نوشکی میں بارش اور کوئٹہ، قلات اور زیارت میں برفباری کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ سلسلہ اتوار کی رات سے منگل تک جاری رہے گا۔ بالائی پاکستان میں بارشیں پیر کی دوپہر/ شام سے شروع ہو سکتی ہیں اور ممکن ہے کہ جمعرات تک جاری رہیں۔
🌨🌧 اہم نکات: کوئٹہ، قلات اور زیارت میں مزید برفباری! مغربی بلوچستان کے صحرائی علاقوں میں اچھی بارشیں متوقع ہیں بشمول دالبندین اور نوکنڈی۔ خطّہٰ پوٹھوہار بشمول جڑواں شہروں اور وادیِ پشاور میں مزید بارش متوقع ہے جبکہ ایبٹ آباد اور مظفّرآباد، بالاکوٹ، مری، گلیات، چترال، دیر اور پاراچنار میں دوبارہ برفباری ممکن ہے، جہاں برفباری کی سطح 3000 فٹ تک نیچے آ سکتی ہے۔
⦿ کہاں ہونا ہے؟
ملک بھر میں۔
⦿ کب ہونا ہے؟
25 جنوری (رات) سے 29 جنوری 2026 (شام) تک

خلاصہ:
⦾ پورا ملک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جو کہ جاری رہنے کا امکان ہے جس میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہیں۔ ایک مغربی سلسلہ گزشتہ رات جنوبی پاکستان سے گزرا جس سے ساحلی علاقوں اور بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے علاقوں سے بادل گزرے۔ یہ نیا مغربی سلسلہ آج رات سے ملک میں سرگرم ہونے کی توقع ہے۔
🌨🌧🥶🌡 بلوچستان (تصاویر 1 اور 2 دیکھیں):
آج دیر رات (اتوار)/کل (پیر) صبح سے منگل کی دوپہر (27 جنوری) تک گوادر، تربت (کیچ)، نوشکی، دالبندین، چاغی اور ملحقہ علاقوں میں بارش متوقع ہے جہاں 10 سے 30 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ کوئٹہ، قلّات میں 6 سے 9 انچ تک تازہ برفباری جبکہ زیارت میں ایک فٹ سے زائد برفباری متوقع ہے! بارکھان، خضدار، ژوب اور لورالائی میں مزید 20 سے 40 ملی میٹر بارش جبکہ ژوب میں بارش کیساتھ گیلی برفباری بھی ممکن ہے۔ بلوچستان میں برفباری کی سطح 4000 فٹ یا اس سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ سبّی اور لسبیلہ میں مطلع ابر آلود اور بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صوبے بھر میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 10 ڈگری تک ٹھنڈے رہنے کی توقع ہے۔
🌨🌨🥶 خیبر پختونخواہ (تصاویر 3 و 4 دیکھیں):
صوبے میں اس وقت شدید سردی جاری ہے۔ پیر (26 جنوری) کی صبح سے جمعرات (29 جنوری) تک بالائی اور شمال مغربی خیبر پختونخواہ میں تازہ برفباری متوقع ہے۔
پاراچنار، وادیِ تیراہ ،دیر، شانگلہ، دروش اور چترال میں اس دوران مزید 1 سے 1.5 فٹ برفباری ہو سکتی ہے۔ اس بار برفباری کی حد قدرے بلند رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی اور جنوبی وزیرستان، وانا اور پاک افغان سرحد سے ملحقہ 3000 فٹ سے بلند علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔ مشرقی خیبر پختونخواہ میں برفباری کی سطح 4000 فٹ کے آس پاس رہنے کی توقع ہے، جس سے ہزارہ اور مالاکنڈ کے علاقوں بشمول ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے شہری علاقوں میں مزید 1 سے 3 انچ برف پڑ سکتی ہے۔ کالام، مالم جبّہ، ناران اور کاغان میں 1 سے 3 فٹ، جبکہ گلیات بشمول نتھیا گلی میں اس دوران مزید 1 فٹ سے زائد برفباری متوقع ہے۔
پشاور اور مردان میں مزید 20 سے 40 ملی میٹر کی معتدل سے تیز بارش متوقع ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رہ سکتا ہے۔ ہزارہ اور مالاکنڈ میں مجموعی طور پر 30 سے 60 ملی میٹر بارش اور برفباری متوقع ہے، بشمول وادیِ سوات، ایبٹ آباد اور ملحقہ علاقے۔ جنوبی اور وسطی خیبر پختونخواہ بشمول ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، کرک اور بنّوں میں 5 سے 10 ملی میٹر تک ہلکی سے درمیانی شدّت کی بارش کہیں کہیں ہو سکتی ہے۔ مطلع ابر آلود رہنے اور ہوائیں چلتے رہنے کا امکان ہے۔
صوبے بھر میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 6 سے 9 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔

🌨🌨🥶🥶 گلگت بلتستان:
گلگت بلتستان اس وقت شدید سردی کی لہر کی زد میں ہے جو کہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ پیر کی دوپہر/شام (26 جنوری) سے جمعرات (29 جنوری) تک گلگت، بونجی، چلاس اور ملحقہ علاقوں میں 10 سے 20 ملی میٹر بارش/برفباری متوقع ہے، جبکہ گلگت شہر میں 1 سے 3 انچ برفباری ہو سکتی ہے۔ گوپس، استور، ہنزہ اور سکردو میں اس دوران تقریباً 6 انچ سے 1 فٹ سے زائد برفباری ممکن ہے جبکہ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
🌨🌧🌧 پنجاب اور آزاد کشمیر بشمول اسلام آباد (تصاویر 3 و 4 دیکھیں):
پیر کی شام (26 جنوری) سے جمعرات (29 جنوری) تک وقفے وقفے سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور ملحقہ علاقوں میں 20 سے 40 ملی میٹر بارش متوقع ہے جو کہ چند ایک مقامات پر پر 50 ملی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔ مری میں مزید 4 سے 8 انچ برفباری متوقع ہے۔
مظفّرآباد، بھمبر، کوٹلی، میرپور، پونچھ اور ملحقہ علاقوں میں 40 سے 60 ملی میٹر بارش/برفباری متوقع ہے۔ مظفّرآباد اور گڑھی دوپٹّہ کے شہری علاقوں میں مزید 1 سے 2 انچ برفباری ہو سکتی ہے کیونکہ شمالی کشمیر میں برفباری کی سطح 3000 فٹ تک گر سکتی ہے۔ جنوبی کشمیر میں راولا کوٹ شہر میں مزید 6 سے 9 انچ برفباری متوقع ہے جبکہ برفباری کی سطح شاید 4000 فٹ سے بلند نہ جا سکے۔ وادیِ نیلم میں 2 فٹ تک مزید شدید برفباری متوقع ہے۔
اسلام آباد، پنڈی اور چکوال میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اس دوران 7 سے 9 ڈگری سے زیادہ ہونے کی توقع نہیں۔
شمال مشرقی پنجاب بشمول لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے علاقوں میں اس دوران مطلع ابر آلود اور ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے، جس میں 10 سے 20 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔
وسطی اور جنوبی پنجاب بشمول فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، نور پور تھل، میانوالی، بھکّر، لیّہ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود ہونے کے علاوہ 5 سے 10 ملی میٹر تک بارش کہیں کہیں ممکن ہے جبکہ ضلع ڈی جی خان کے فورٹ منرو اور سون سکیسر، ضلع خوشاب کے پہاڑوں پر بھی 1 سے 2 انچ برفباری کا امکان ہے۔
سرد سے شدید سرد موسم برقرار رہے گا جبکہ اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔

🌧🥶🌡 سندھ (تصاویر 1 اور 2 دیکھیں):
صوبے کے شمالی اور وسطی حصّوں بشمول لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، جامشورو، نوشہرو فیروز، سکّھر، خیرپور اور نوابشاہ میں پیر (26 جنوری) کی صبح سے منگل (27 جنوری) کی صبح تک مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ہلکی سے معتدل بارش (5 سے 8 ملی میٹر) ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ ممکن ہے۔
کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں اس دوران مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہنے کا۔ امکان ہے جبکہ 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی شمال مشرقی ٹھنڈی ہوائیں جاری رہنے کا امکان ہے۔ چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ صوبے میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 5 سے 8 ڈگری کم رہنے کی توقع ہے۔

❌❌🚫 شمالی پہاڑی علاقوں میں سفر سے مکمّل اجتناب کریں! سوات، کاغان، نیلم، تیراہ، مالم جبّہ، ناران، کاغان، شوگران، کالام اور گلگت بلتستان کی جانب سفر ممنوع ہے! اگر سفر ناگزیر ہو تو لازماً گاڑی کے پہئیوں پر برف کی چین لگائیں اور موبائل پوری طرح چارج رکھیں۔ سفر کی تفصیلی منصوبہ بندی کر کے چلیں۔، ضروری ساز و سامان ساتھ رکھیں اور قریبی ریسٹ ہاؤسز کی نشاندہی کریں۔ امدادی سروسز کی فہرست ساتھ رکھیں جن سے بوقت ضرورت رابطہ کیا جا سکے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک و فالو کریں۔ پیش گوئی اور اپڈیٹس کی اردو ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال