Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 16 تا 25 جنوری کے دوران پاکستان میں سائبیرئین ہواؤں اور شدید سردی کے نتیجے میں کسانوں اور باغبانوں کے لئے رہنمائی۔

16 تا 25 جنوری کے دوران پاکستان میں سائبیرئین ہواؤں اور شدید سردی کے نتیجے میں کسانوں اور باغبانوں کے لئے رہنمائی۔

فصلات پر شدید ٹھنڈ کے اثرات کم کرنے کے لیے ہدایات
1. کسان حضرات کھیتوں میں رات کی سرد ہوا کی سمت (شمال کی طرف) درخت یا لمبے قد والی فصلات مثلاً گنا یا مکئی لگائیں۔ اس سے ہوا کی رفتار کم ہوتی ہے اور کھیت کا درجۂ حرارت 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بہتر رہتا ہے۔ اگر درخت یا فصل موجود نہ ہو تو درختوں کی شاخوں سے عارضی (چھپر) دیوار بنا لیں، اس سے فصل کے نقصان میں تقریباً 50٪ تک کمی آ سکتی ہے۔
2. سردی کی لہر کے دوران زمین کو ہلکا پانی دیں اور مٹی کو نم (گیلی) رکھیں۔
3. سلفر (80% WDG) 2 تا 3 گرام فی لیٹر پانی میں حل کر کے فصل پر سپرے کریں۔
4. فصل پر پوٹاش یا این پی کے کا فولیئر سپرے کریں۔
5. اگر فصل یا باغات پھول کی حالت میں ہوں تو پھول گرنے سے بچاؤ کے لیے سلفر کے ساتھ بوران کا سپرے بھی کریں۔
6. دھند اور شدید سردی میں گلوکوز ڈی 100 گرام 150 لیٹر پانی میں حل کر کے ایک ایکڑ پر سپرے کریں، اس سے پودے توانا رہتے ہیں اور ٹھنڈ برداشت کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔
گلوکوز کی جگہ گڑ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے:
آدھا کلو گڑ 150 لیٹر پانی میں حل کریں اور ساتھ کوئی مناسب حشرات کش دوا ملا کر ایک ایکڑ پر سپرے کریں۔
7. رات 10 سے 11 بجے کے درمیان ہوا کی سمت کی طرف کھیت میں آگ جلا کر دھواں دیں۔ جب کھیت کے اوپر دھوئیں کی تہہ بنے گی تو یہ گرین ہاؤس ایفیکٹ پیدا کرے گی اور کھیت کو نسبتاً گرم رکھے گی۔
8. مندرجہ بالا ہدایات کو مربوط انداز میں استعمال کرنا زیادہ فائدہ مند ہے۔
9. اگر فصل کو نقصان ہو جائے تو فوراً مینکوزیب یا کاپر آکسی کلورائیڈ کے ساتھ این پی کے کا سپرے کریں۔
10. کسی بھی زرعی رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت کے ٹیلی فارمنگ نمبر پر رابطہ کریں:
0348-1117070
✍️ ڈاکٹر جان محمد
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر، کرک

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے