Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 8 جنوری 2026 :ملک بھر میں شدید سردی جاری۔ سکردو، استور منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ آج سرد ترین مقامات رہے۔ اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانیں

8 جنوری 2026 :ملک بھر میں شدید سردی جاری۔ سکردو، استور منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ آج سرد ترین مقامات رہے۔ اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانیں

اسلام آباد میں رواں موسمِ سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ ہوئی

جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک

گر گیا۔ چکوال منفی 2، جبکہ اٹک اور پشاور بھی منفی 1 ڈگری

سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت کیساتھ سخت سردی کی

لپیٹ میں رہے۔

پنجاب، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں

گہری دھند چھائی رہی، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کئی

مقامات پر سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کئے گئے۔ میانوالی اور

جوہر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 7 ڈگری سے تجاوز

نہ کر سکا۔ ساہیوال، نورپور تھل، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد

اور گرد و نواح میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری

سینٹی گریڈ تک محدود رہا۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت معمول

سے 12 سے 15 ڈگری ٹھنڈے رہے!

گلگت بلتستان، کشمیر، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑی

علاقوں میں بھی شدید سردی جاری ہے جہاں سکردو،

استور منفی 12، زیارت منفی 10.5، گوپس منفی 9، قلّات

منفی 8، کوئٹہ منفی 5.5، دالبندین منفی 5، ژوب منفی 4.5

، خضدار منفی 3.5، بارکھان منفی 3، نوکنڈی منفی 2، پنجگور

منفی 1.5 جبکہ سبّی میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کشمیر میں راولاکوٹ منفی 5.4، گڑھی دوپٹّہ منفی 2.5 اور

مظفر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی

گریڈ رہا۔

اپنے شہر میں آج ریکارڈ کئے گئے درست کم سے کم اور

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) درج

ذیل فہرست میں جانیں:

جمعرات 8 جنوری 2026 
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ سندھ
23.1 9.8 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
23.0 12.0 کراچی (شارع فیصل)
23.0 13.0 کراچی (ماڑی پور)
21.0 8.2 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
20.5 8.8 حیدرآباد (شہر)
20.5 5.5 ٹنڈو جام
21.0 6.0 میرپور خاص
19.0 5.0 نوابشاہ
17.0 5.0 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
14.5 4.0 سکّھر (ائیرپورٹ)
14.5 6.0 روہڑی
12.0 4.0 جیکب آباد
12.0 3.0 لاڑکانہ
12.0 1.0 موئنجو دڑو
15.0 3.5 دادو
20.0 8.0 بدین
21.0 9.0 ٹھٹّھہ
22.0 2.5 چھور (عمرکوٹ)
21.5 2.5 مٹّھی (تھرپارکر)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم وفاقی دارالحکومت
15.5 0.0 اسلام آباد (شہر)
16.7 -0.7 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
13.0 -1.1 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ پنجاب
14.5 1.0 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
15.5 4.9 راولپنڈی (ویسٹریج)
9.5 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
15.0 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
7.0 -2.3 مری
15.0 -2.0 چکوال (بھون)
16.5 -1.0 اٹک
17.5 4.0 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
10.5 5.8 سیالکوٹ (شہر)
10.0 7.7 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
8.5 5.3 جہلم
12.0 5.0 لاہور (ائیرپورٹ)
12.5 5.8 لاہور (شہر)
10.5 5.0 گوجرانوالہ
9.0 4.7 منڈی بہاؤالدّین
9.7 3.7 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
9.0 4.0 جھنگ
8.5 3.5 سرگودھا (ائیربیس)
7.1 2.8 جوہرآباد
8.0 3.3 نورپورتھل
14.2 3.0 ڈی جی خان
9.3 3.2 ساہیوال
10.1 3.2 ملتان (ائیرپورٹ)
10.4 3.6 بہاولنگر
11.2 2.8 بہاولپور (شہر)
15.6 3.3 خانپور (رحیم یار خان)
12.0 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
14.0 4.0 صادق آباد
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ خیبر پختونخواہ
20.0 2.0 پشاور (ائیرپورٹ)
20.0 -1.0 پشاور (گالف کلب)
15.0 2.8 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
9.5 2.5 ڈی آئی خان (شہر)
17.0 1.0 بنّوں
13.0 -3.2 ایبٹ آباد (کاکول)
15.5 -1.5 بالاکوٹ
16.0 -2.5 سیدو شریف (مینگورہ)
8.5 -0.7 چترال
8.8 -2.6 دروش
10.5 -6.5 دیر
10.5 -8.5 پاراچنار
7.0 -9.0 کالام
4.5 -2.5 مالم جبّہ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
10 -7.5 گلگت
3 -9 گوپس
1.4 -12 سکردو
1.5 -12 استور
بابوسر
15.3 -2.1 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
16 -0.8 مظفّرآباد (شہر)
14.5 -2.5 گڑھی دوپٹّہ
17.1 0.4 کوٹلی
10 -5.4 راولاکوٹ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ بلوچستان
10.5 -5.5 کوئٹہ (سمنگلی)
10.0 -1.5 کوئٹہ (بریوری)
8.0 -8.0 قلّات
15.0 -3.0 بارکھان
15.0 -3.5 خضدار
17.0 -1.5 پنجگور
21.0 1.0 سبّی
25.5 7.0 بیلا (لسبیلہ)
16.0 -5.0 دالبندین
16.0 -2.0 نوکنڈی
22.0 8.0 گوادر
20.0 9.5 پسنی
22.0 10.5 اورماڑا
24.0 10.5 جیوانی
23.5 7.5 تربت
10.0 -4.5 ژوب
3.0 -10.5 زیارت

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے