دسمبر 2025 میں پہلی بارش
کسان بھائیوں کے لیے اطلاع ہے کہ ۔۔۔۔
1. اس دوران کہیں کہیں بارش ہوگی اور وسطی خیبرپختونخوا
میں بھی بارش کا امکان ہے۔ لہذا گندم کے فصل کو پانی
کھیت اور فصل کی نوعیت کو دیکھ کر اور بارش کی پیشگوئی
کو مد نظر رکھ کر کریں۔
2. اگر زیادہ ضرورت نہیں ہے تو اس دوران پانی نہ
لگائیں۔
3. بارش ہونے کے بعد گندم کے لئے نائٹروجن
کھاد کی خوراک کا بندوبست کریں۔ اور کھاد گیلی زمین کو
لگائیں۔
4. اگر کہیں بارش ہو جائے یا گندم کی آبپاشی کی ہے تو
گھاس اگنے سے پہلے والا جڑی بوٹی مار سپرے کا
بندوبست کریں۔
5. ٹھنڈ اور کہرا پڑنے سے بعض حساس پودے متاثر ہو
سکتے ہیں ۔ ان کو بچانے کے لیے سائے کا انتظام
کریں۔ خاص کر لیموں کے پودے میں پھل رکھنے
کے لیے یہ انتظام ضرور کریں۔
6. شمالی علاقہ جات میں لگائے گئے زعفران کے
کھیتوں سے بارش کا پانی نکالنے کا مناسب انتظام
کریں۔
7. باغات اور میوہ دار پودوں کو بورڈاکس مکسچر ، چونا
اور ونٹرآئل سپرے کریں۔
8. ٹنل میں لگائی گئیں سبزیوں کو ٹھنڈ سے بچانے
کے لیے مناسب انتظام کریں۔
باخبر رہیں محکمہ زراعت شعبہ توسیع کے ساتھ رابطے
میں رہیں۔
باغبانی اور کاشت کاری سے متعلق کسی بھی قسم کی
معلومات اور مشورے کے لیے محکمہ زراعت کے
ٹیلی فارمنگ نمبر 03481117070 پر رابطہ کریں۔
*ڈاکٹر جان محمد ڈسٹرک ڈاریکٹر کرک*
Weather Busters Pakistan موسم کا حال