Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 3 دسمبر 2025: پشاور میں پارا نقطہ انجماد سے گر گیا! ملک بھر میں سردی کی لہر جاری۔ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری کم ریکارڈ۔ آج کے اصل درجہ حرارت جانیں

3 دسمبر 2025: پشاور میں پارا نقطہ انجماد سے گر گیا! ملک بھر میں سردی کی لہر جاری۔ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری کم ریکارڈ۔ آج کے اصل درجہ حرارت جانیں

زیارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ ملک میں سرد ترین

مقام رہا۔ انتہائی خشک موسم کے باعث ملک بھر میں رات

کے درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری کم جبکہ

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے مطابق ریکارڈ

کئے گئے۔ کراچی کے مضافاتی علاقے گڈاپ میں

پرائیویٹ موسمی سٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 2.9

ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی ائیرپورٹ کی سرکاری

رصدگاہ MOS پر درست کم سے کم درجہ حرارت 8.5

ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقے بھی شدید سردی

کی لپیٹ میں رہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت

منفی 0.3 جبکہ چکوال اور اٹک میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

دسمبر کے آغاز کے حساب سے اتنے کم درجہ حرارت

نہ صرف غیر معمولی ہیں بلکہ  گزشتہ 6 سالوں سے سردی

کی بڑھتی شدّت کی عکاسی کرتے ہیں۔

یاد رہے:
1) کم سے کم درجہ حرارت صبح سویرے سورج طلوع کے

وقت ریکارڈ ہوتے ہیں جب زیادہ تر افراد سو رہے ہوتے

ہیں۔ اگر آپ کے دن کا آغاز 10 بجے کے بعد ہوتا ہے

تو تیز دھوپ کے باعث درجہ حرارت بڑھ چکا ہوتا ہے

اور سردی کی شدّت اتنی محسوس نہیں ہوتی۔

2) درج ذیل فہرست میں درجہ حرارت WMO کے

معیار کے مطابق نصب موسمی رصدگاہوں پر ریکارڈ کئے

جاتے ہیں، جو کہ زیادہ تر کھلے، دیہی علاقوں میں نصب

ہوتی ہیں۔ اگر آپ گنجان آباد شہری علاقوں میں رہتے ہیں

تو شہریاری کے اثر کے سبب کم سے کم درجہ حرارت میں

وہ کمی ریکارڈ نہیں ہوتی جو کہ کھلے علاقوں میں ریکارڈ ہوتی ہے۔

آج اپنے شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درست کم سے کم

اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) جانیں:

منگل 3 د سمبر 2025
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ سندھ
27.4 8.5 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
27.5 11.5 کراچی (شارع فیصل)
27.0 12.5 کراچی (ماڑی پور)
25.5 9.0 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
25.5 11.0 حیدرآباد (شہر)
25.5 7.5 ٹنڈو جام
25.5 8.0 میرپور خاص
24.5 6.5 نوابشاہ
24.0 7.0 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
23.5 6.0 سکّھر (ائیرپورٹ)
23.0 8.5 روہڑی
23.0 5.5 جیکب آباد
23.0 7.2 لاڑکانہ
24.0 3.8 موئنجو دڑو
23.0 5.5 دادو
26.5 9.0 بدین
26.5 10.0 ٹھٹّھہ
28.5 4.5 چھور (عمرکوٹ)
29.0 4.5 مٹّھی (تھرپارکر)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم وفاقی دارالحکومت
20.5 1.0 اسلام آباد (شہر)
19.4 0.5 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
21.0 1.0 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ پنجاب
20.5 3.0 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
21.0 7.5 راولپنڈی (ویسٹریج)
19.0 3.0 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
19.5 3.0 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
11.3 2.8 مری
18.5 0.0 چکوال (بھون)
18.7 0.0 اٹک
21.0 3.5 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
20.3 4.3 سیالکوٹ (شہر)
20.0 7.2 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
20.5 4.2 جہلم
20.7 4.0 لاہور (ائیرپورٹ)
21.5 6.8 لاہور (شہر)
21.0 3.0 گوجرانوالہ
21.0 1.5 منڈی بہاؤالدّین
21.1 3.5 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
23.0 3.0 جھنگ
21.5 3.0 سرگودھا (ائیربیس)
22.5 1.1 جوہرآباد
23.0 1.5 نورپورتھل
22.6 4.2 ڈی جی خان
21.5 3.5 ساہیوال
22.2 5.0 ملتان (ائیرپورٹ)
22.5 6.2 بہاولنگر
22.2 6.2 بہاولپور (شہر)
23.5 4.8 خانپور (رحیم یار خان)
24.0 4.5 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
صادق آباد
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ خیبر پختونخواہ
20.5 3.0 پشاور (ائیرپورٹ)
20.2 -0.3 پشاور (گالف کلب)
18.0 1.4 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
22.5 2.0 ڈی آئی خان (شہر)
22.0 1.0 بنّوں
15.6 -2.0 ایبٹ آباد (کاکول)
16.5 -0.5 بالاکوٹ
17.0 -2.0 سیدو شریف (مینگورہ)
15.0 -5.1 چترال
17.0 -5.5 دیر
14.5 -6.0 پاراچنار
11.5 -5.0 کالام
9.5 0.5 مالم جبّہ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
15 -7 گلگت
10.5 -6 گوپس
8.8 -6.5 سکردو
6 -5 استور
8.0 -8.5 بابوسر
15.8 1.1 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
16.5 3.4 مظفّرآباد (شہر)
15.5 0.5 گڑھی دوپٹّہ
20.2 2.1 کوٹلی
14 -3.2 راولاکوٹ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ بلوچستان
16.5 -5.0 کوئٹہ (سمنگلی)
15.5 -1.5 کوئٹہ (بریوری)
15.0 -7.0 قلّات
19.0 -1.0 بارکھان
19.5 -2.5 خضدار
22.5 -0.5 پنجگور
23.0 4.0 سبّی
28.5 5.5 بیلا (لسبیلہ)
20.5 -2.5 دالبندین
20.0 1.0 نوکنڈی
28.0 10.0 گوادر
27.5 9.5 پسنی
28.0 10.0 اورماڑا
26.5 10.0 جیوانی
31.0 6.5 تربت
16.0 -4.5 ژوب
10.5 -8.0 زیارت

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے