ملک میں خشک موسم، ہواؤں کی کم رفتار اور فضا میں نمی کی کمی
کے باعث فضائی آلودگی کا مسئلہ معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ
بدستور برقرار ہے۔
گزشتہ روز میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند اور اسموگ سے
عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔سب سے زیادہ آلودہ فضا
فیصل آباد میں ریکارڈ کی گئی جہاں ہوا کا معیار 376 تک پہنچ گیا،
جبکہ پشاور میں 307 اور گوجرانوالہ میں ہوا کا معیار 300 ریکارڈ ہوا۔
یاد رہے کہ ہوا کا معیار 100 سے تجاوز کرنے کی صورت میں یہ
جانداروں کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔
ذیل میں دی گئی فہرست سے گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں
میں ریکارڈ کی گئی فضائی آلودگی کی صورتحال کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
| فضائی معیار اوسط | علاقے | |
| 166 | کراچی شہر ( مجموعی طور پر ) | |
| 176 | کراچی شرقی ( ڈالینس انڈسٹری ) | |
| 162 | حیدر آباد ( مجموعی طور پر ) | |
| 216 | سکھر ( مجموعی طور پر ) | |
| 174 | میر پور خاص | |
| 197 | راولپنڈی ( بحریہ ٹاون فیز 2 ) | |
| 195 | راولپنڈی ( مجموعی طور پر ) | |
| 166 | راولپنڈی ( چکبیلی خان ، دیہی علاقہ ) | |
| 197 | اسلام آباد شہر ( مجموعی طور پر ) | |
| 188 | اسلام آباد زون 5 ( میانہ تھب، دیہی علاقہ ) | |
| 249 | لاہور شہر ( مجموعی طور پر) | |
| 285 | لاہور ( برکی ، دیہی علاقہ) | |
| 300 | گوجرنوالہ ( مجموعی طور پر ) | |
| 245 | پنڈی بھٹیاں | |
| 208 | سیالکوٹ ( چٹی شیخاں ) | |
| 236 | سیالکوٹ ( مجموعی طور پر ) | |
| 376 | فیصل آباد ( مجموعی طور پر ) | |
| 242 | ملتان ( مجموعی طور پر ) | |
| 187 | بہاولپور ( مجموعی طور پر ) | |
| 228 | منڈی بہاؤالدّین ( شہر ) | |
| 246 | رحیم یار خان ( محمکہ جنگلی حیات انٹرنیشنل آفس ) | |
| 213 | روجھان ( راجنپور ) | |
| 212 | جہلم ( مجموعی طور پر ) | |
| 307 | پشاور ( مجموعی طور پر ) | |
| 185 | ایبٹ آباد شہر ( مانسہرہ روڈ ) | |
| 60 | مالم جبّہ | |
| 123 | ہری پور ( دیوان سمنٹ فیکٹری ) | |
| 194* | ڈیرہ اسمعیل خان ( بلوچ نگر ) | |
| 202 | کوئٹہ ( محمکہ جنگلی حیات انٹرنیشنل آفس ) | |
| فضائی معیار | ہوا کا معیار جانچنے کے لئے رہنما فہرست | |
| 0-50 | صاف فضا | |
| 51-100 | معتدل فضا ئی آلودگی | |
| 101-200 | مضر صحت فضا | |
| 201-300 | انتہائی مضر صحت فضا | |
| 301-500 | خطرناک حد تک آلودہ فضا | |
| اندازً | * |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال