Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 29 اکتوبر 2025 : فیصل آباد میں ہوا کا معیار شدید خراب ، اے کیو آئی 649 تک پہنچ گیا۔ تفصیلات جانئیے

29 اکتوبر 2025 : فیصل آباد میں ہوا کا معیار شدید خراب ، اے کیو آئی 649 تک پہنچ گیا۔ تفصیلات جانئیے

ملک بھر میں جاری خشک موسم کے باعث ہوا کا  معیار  خراب  ہونے سےفضائی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔میدانی علاقےاس سے  شدید متاثر ہیں۔ گزشتہ روز ، فیصل آباد  کی فضا شدید آلودہ  رہی ،جہاں کا اے کیو آئی 649 ریکارڈ کیا گیا۔قصور میں 616  اور لاہور کے مضافاتی علاقے برکی میں اے کیو آئی 461 جبکہ لاہور شہر میں 398 ریکارڈ کیا گیا۔ 

عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ 300 سے زائد فضائی آلودگی تمام جانداروں کے لئے خطرناک اور  100 سے زائد اے کیو  آئی مضر صحت ہے جس سےسانس کی بیماریاں پیدا ہونے کا اندیشہ  ہے ۔ 

ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیا گیا اے کیو آئی ذیل کی فہرست سے جانئیے

فضائی معیار اوسط علاقے
159 کراچی شہر ( مجموعی طور پر )
170 کراچی ( شرقی ، ڈاولنس انڈسٹری)
130 حیدر آباد ( مجموعی طور پر )
222 سکھر ( مجموعی طور پر )
164 راولپنڈی ( بحریہ ٹاون فیز 2 )
156 راولپنڈی ( مجموعی طور پر )
172 راولپنڈی ( چکبیلی خان ، دیہی علاقہ )
175 اسلام آباد شہر ( مجموعی طور پر )
176 اسلام آباد زون 5 ( میانہ تھب، دیہی علاقہ )
398 لاہور شہر ( مجموعی طور پر)
461 لاہور ( برکی ، دیہی علاقہ)
379 گوجرنوالہ ( مجموعی طور پر )
616 قصور ( ڈپٹی کمشنر آفس )
275 سیالکوٹ ( چٹی شیخاں )
233 سیالکوٹ ( مجموعی طور پر )
649 فیصل آباد ( مجموعی طور پر )
335 ملتان ( محمکہ جنگلی حیات انٹرنیشنل آفس )
194 بہاولپور ( مجموعی طور پر )
246 منڈی بہاؤالدین ( شہر )
196 رحیم یار خان ( روجھان )
219 جہلم ( مجموعی طور پر )
390 جھنگ ( ضلع جھنگ دیہی علاقہ)
239 پشاور ( مجموعی طور پر )
158 ایبٹ آباد ( شہر، مانسہرہ روڈ )
74 مالم جبہ
96 ہری پور ( دیوان سمنٹ فیکٹری )
154 ڈیرہ اسمعیل خان ( بلوچ نگر )
185 کوئٹہ ( محمکہ جنگلی حیات انٹرنیشنل آفس )
160 خاران ( بلوچستان)
فضائی معیار ہوا کا معیار جانچنے کے لئے رہنما فہرست
0-50 صاف فضا
51-100 معتدل فضا ئی آلودگی
101-200 مضر صحت فضا
201-300 انتہائی مضر صحت فضا
301-500 خطرناک حد تک آلودہ فضا

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے