Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اکتوبر 2025 : گندم اور سردیوں کی سبزیوں کی کاشت میں احتیاطی تدابیر

اکتوبر 2025 : گندم اور سردیوں کی سبزیوں کی کاشت میں احتیاطی تدابیر

*ماہ اکتوبر میں کسانوں کی رہنمائی*
1. اس سال سردیاں وقت پر شروع ہونے کا امکان ہے۔ لہذا 10 اکتوبر کے بعد گندم کاشت کریں۔ تا کہ مارچ اور اس کے بعد ہیٹ ویو سے پہلے فصل پک کر تیار ہو جائے اور گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل ہو سکے۔
2. اکتوبر میں موسم سرما کی سبزیاں کاشت کریں۔
3. آلو، لہسن کے کھیت اور پیاز کی پنیری کو احتیاط سے پانی لگائیں اور بارش کی پیشگوئی پر نظر رکھیں۔ تاکہ بروقت احتیاطی تدابیر کی جا سکیں۔
4. باغات کے پتے گرنے سے پہلے پہلے مائیکرو نیویٹرنٹ کا سپرے کریں۔ تا کہ تنے میں خوراک محفوظ ہو اور پودے آئندہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکیں۔
5. شفتالو اور دوسرے باغات میں سکیل کے کنٹرول کے لئے اس پر حفاظتی خول بننے سے پہلے پہلے سپرے کریں۔
6. بارانی زمینوں میں نمی کو محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کریں اور موسم سرما کی دالیں کاشت کریں۔
7. فصلوں اور باغات سے متعلق کسی بھی معلومات اور رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کے ٹیلی فارمنگ نمبر 03481117070 پر کال کریں۔

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے