گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں کو ایک مغربی سلسلے نے متاثر کیا ۔ جس سے خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ گرج چمک ، بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔ جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گئی۔ صبح سویرے اسلام آباد ، راولپندی ، مری ، گلیات اور دیگر ملحقہ علاقوں میں شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دوپہر تک جاری رہا۔
بارہ کہو، کوہاٹ، پشاور، دیر ،مہمند راولپنڈی، اسلام آباد زون 2 اور 4 میں ژالہ باری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ سب سے زیادہ بارش ڈسٹرک ڈائریکٹر ایگریکلچر آفس (کرک)میں موجود ہماری رین گیج پر 35 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ سب سے زیادہ آندھی اسلام آباد کے زون 2 میں 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ ہوئی ، جہاں 30 ملی میٹر تک کی بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔سندھ میں سانگھڑ سے بارش کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
ہماری رین گیجز اور موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ کی جانے والی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 7 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 | |
| 41 | 5 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| NR | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی | |
| 6 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی | |
| 48-N | 5 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 1 | گلشن آباد، راولپنڈی | |
| 1 | دھمیال ائربیس، راولپنڈی | |
| 46 | 1 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 53-NNW | 18 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
| 50-ENE | 26 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 41-ENE | 2 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| 3 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) | |
| 10 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) | |
| 39-ENE | NR | مرید، چکوال |
| 47-ESE | NR | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
| 1 | سمبریال ، سیالکوٹ | |
| 42-ESE | 29 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| 46-NNW | NR | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) |
| 46-ESE | 11 | خانپورڈیم |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
| 15 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) | |
| 13 | سواں گارڈن ، اسلام آباد | |
| 18 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد | |
| 1 | سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ | |
| 35 | ڈسٹرک ڈائریکٹر ایگریکلچر آفس (کرک) |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال