Home / بارش پر رپورٹ / 8 ستمبر 2025 : سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ،تھرپارکر کے علاقے نگرپارکر میں 164 ملی میٹر بارش ریکارڈ

8 ستمبر 2025 : سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ،تھرپارکر کے علاقے نگرپارکر میں 164 ملی میٹر بارش ریکارڈ

پیشگوئی کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی علاقوں سمیت  پنجاب کے بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔  گزشتہ روز خطہ پوٹھوہار،  پنجاب اور سندھ میں  وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے ساتھ،  تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

گزشتہ روز سندھ میں بادل جم کر برسے ،۔خاص کر تھر پارکر میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش سے تپتے  صحرا میں  چرند پرند سب نے سکھ کا سانس لیا۔ طویل عرصے سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش تھرپارکر کےعلاقے نگر پارکر میں 164 ملی میٹر ، ڈیپلو 110، کلوئی 101 ، اسلام کوٹ  86  اور مٹھی میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، شدید بارش کی وجہ سے ان علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اسی طرح کراچی ، حیدر آباد ، بدین اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے  بیشتر  مقامات پر  بادل خوب جم کر برسے۔

جاتی ،سجاول کے مقام پر موجود ہمارے موسمی اسٹیشن  پر صبح 8 بجے تک 105 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہمارے موسمی ا سٹیشنز  اور رین گیجز  پر ریکارڈ  کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
39 راولپنڈی: ویسٹریج 1
24 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
35 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
29 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
50 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
46 گلشن آباد، راولپنڈی
17 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
60 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
18 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
43 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
30 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
13 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
21 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
59 مرید، چکوال
5 ظاہر پیر، رحیم یار خان
5 سیتا روڈ، دادو
12 لاہور (کینٹ)
10 جوہر ٹاون (لاہور)
10 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
21 لاڑکانہ (وکیل کالونی)
105 جاتی (سجاول)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
61 چوا خالصہ، کلر سیداں
13 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
36 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
28 سواں گارڈن ، اسلام آباد
16 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
1 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
27 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)
22 تلہ گنگ
40 لائن پارک ، چکوال
11 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
2 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
2 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
26 ڈسٹرک ڈائریکٹر ایگریکلچر آفس (کرک)
16 كنڈيارو، نوشہروفیروز

ادھر پنجاب میں بھی پیشتر مقامات پر بادل خوب برسے،  سب سے زیادہ بارش جہلم میں 96 ملی میٹر اور جھنگ میں 77 ملی میٹر  بارش محکمہ و موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی ۔ جہلم میں پانی کئی کئی فٹ تک بازاروں  اور گلیوں میں گھڑا ہونے سے املاک کو نقصان پہنچا ۔جنوبی  پنجاب میں ہونے والی بارش سے ان علاقوں میں جاری گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

خیبر پختونخوا میں بھی چند مقامات پر اچھی بارش ہوئی، ڈیرہ اسمعیل خان میں شدید بارش نے جل تھل ایک کر دیا ، جہاں محکمہ موسمیات کی رصدگاہ پر 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی گلیاں بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

بلوچستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر ہونے والی  بارش سے ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارد کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں دی گئی فہرست سے ملاحظہ کریں۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
7 بہاولنگر
16 بہاولپور ائرپورٹ
10 بہاولپور شہر
7 بھکر
26 چکوال (بھون)
5 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
21 ڈیرہ غازی خان شہر
20 فیصل آباد
1 گوجرنوالا
5 حافظ آباد
20 اسلام آباد شہر
15 اسلام آباد ہوائی اڈہ
17 اسلام آباد گولڑہ
5 اسلام آباد سید پور
77 جھنگ
96 جہلم
13 جوہر آباد
42 کروڑ(لیہ)
4 قصور
55 خانیوال
2 خانپور
10 کوٹ ادو
2 لاہور ہوائی اڈہ
6 لاہور شہر
16 منڈی بہاؤالدین
29 منگلا
15 ملتان ائر پورٹ
6 ملتان شہر
2 مری
5 ناروال
70 نور پور تھل
17 اوکاڑہ
TR رحیم یار خان
23 راولپنڈی چکلالہ
34 راولپنڈی کچہری
18 راولپنڈی پیرودھائی
20 راولپنڈی شمس آباد
32 ساہیوال
14 سرگودھا شہر
2 شیخوپورہ
TR سیالکوٹ کینٹ
6 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
11 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
10 بندی عباس پور
2 برنا لہ
4 دہولی
TR گلگت
9 کوٹلی
13 راولا کوٹ
1 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
3 چیراٹ
60 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
5 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
5 مالم جبہ
26 پاڑاچنار
بارش کی مقدار (mm) سندھ
44 بدین
6 چھاچھرو
29 چھور
29 دادو
110 ڈیپلو
13 حیدر آباد ہوائی اڈہ
10 حیدر آباد شہر
86 اسلام کوٹ
TR جیکب آباد
101 کلوئی
2.6 کراچی ہوائی اڈہ
54 خیر پور
21 لاڑکانہ
3 میر پور خاص
60 مٹھی
15 موئنجوداڑو
164 نگر پارکر
10 نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
35 پڈعیدن
23 روہڑی
7 سکرنڈ
3 سکھر
44 ٹنڈوجام
47 ٹھٹھہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
4 خضدار
13 لسبیلہ
9 لورالائی
2 سبی

 

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے