مون سون کے انتہائی طاقتور سلسلے نے کل ملک کے انتہائی شمال مشرقی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا۔ سیالکوٹ ، گجرات اور نارووال سمیت آزاد کشمیر میں برنالہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ سیالکوٹ میں ملک کی تاریخ کا ایک دن میں ہونے والی بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ جہاں کینٹ کے علاقے میں 365 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ کا 49 سالہ تاریخی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔چٹی شیخاں میں موجود ہمارے موسمی اسٹیشن پر 300 ملی میٹر اور سیالکوٹ ائر پورٹ پر 198 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ جس سے تقریبا پورے شہر مین کئی فٹ تک پانی کھڑا ہو گیا۔ آمدورفت معطل ہو گئی، کئی دیہات زیر آب آگئے۔ گجرات میں 115 ملی میٹر، نارووال میں 102 ملی میٹر بارش نے ان علاقوں کانقشہ ہی بدل دیا۔ 3 روز سے جاری موسلادھار بارش کا کل سب سے زیادہ زوردار سپیل تھا۔ جس سے قریبی دریا اور نالے بپھر گئے۔شکرگڑھ، مریدکے، کرتارپورہ سمیت کئی آبادیاں زیر آب آگئیں ۔کھڑی فصلوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا۔ اس وقت نالہ ڈیک، نالہ ایک ،دریائے ستلج، بیاس، راوی چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
مریدکے میں موجود ہماری رین گیج پر بھی 220 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ میں میں بھی 126 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں اور ہمارےموسمی اسٹیشنز و رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
| بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 61 | سمبریال ، سیالکوٹ |
| 300 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| 23 | لاہور (کینٹ) |
| 7 | جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل |
| 24 | جوہر ٹاون (لاہور) |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
| 23 | ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور) |
| 220 | مرید کے، ضلع شیخوپورہ |
| 30 | کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ |
| 41 | سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ |
| — | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 1 | بہاولپور ائرپورٹ |
| 1 | بہاولپور شہر |
| 34 | گوجرنوالا |
| 115 | گجرات |
| 2 | حافظ آباد |
| TR | اسلام آباد شہر |
| 47 | جہلم |
| 1 | قصور |
| 19 | لاہور ہوائی اڈہ |
| 27 | لاہور شہر |
| 19 | منڈی بہاؤالدین |
| 48 | منگلا |
| 102 | ناروال |
| TR | راولپنڈی چکلالہ |
| TR | سرگودھا ائر بیس |
| TR | سرگودھا شہر |
| 364 | سیالکوٹ کینٹ |
| 198 | سیالکوٹ ہوائی اڈہ |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 2 | بندی عباس پور |
| 126 | برنا لہ |
| 34 | کوٹلی |
| 3 | راولا کوٹ |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| 1 | غلنئی |
| 1 | کاکول |
| 1 | مالم جبہ |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال