Home / بارش پر رپورٹ / 19 اگست 2025 : ملک کے شمالی علاقوں سے لے کر بلوچستان و کراچی کے ساحلوں تک، مون سون کا طاقتور سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

19 اگست 2025 : ملک کے شمالی علاقوں سے لے کر بلوچستان و کراچی کے ساحلوں تک، مون سون کا طاقتور سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

ملک بھر میں مونسوں کا طاقتور سلسلہ اپنی پوری شدت کے ساتھ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مشرق سے آنے والی مرطوب ہواؤں کو مغربی ہواؤں کے سلسلے کی بھرپور طاقت ملی جس سے ملک گیر بارشیں ہوئیں۔

خیبرپختونخوا و کشمیر میں بادل گزشتہ روز بھی خوب برسے اور اپنے پیچھے تباہی کی داستانیں رقم کر گئے۔ صوابی ایبٹ آباد،  مردان، پارا چنار سمیت پورے صوبے میں طوفانی بارشوں نے املاک کو بڑے  پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ سب سے زیادہ بارش صوابی میں شیخ جانہ، رازڑ کے مقام پر موجود ہمارے موسمی اسٹیشن پر  135 ملی میٹر ریکارڈ  ہوئی، جبکہ مردان میں ڈھنڈوا کے مقام پر موجود ہمارے اسٹیشن پر 117 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ کے مقام پر  110 ملی میٹر اور بندی عباس پور میں108 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ 

پنجاب میں بھی مونسون بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا، ضلع خوشاب میں بادل ایسے برسے کہ کئی کئی فٹ پانی گلیوں و بازاروں میں کھڑا ہو گیا، کئی سڑکیں بہہ گئیں۔سب سے زیادہ بارش نور پر تھل میں 95 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ضلع چکوال میں بادل برسے تو ہر طرف پانی کی تباہ کاریاں نظر آئیں۔ راولپنڈی کو ملانے والی سڑک ٹوٹنے سے دونوں شہروں کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ 

مری اور ملحقہ علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی۔ جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، مری میں ہونے والی 88 ملی میٹر بارش سے سڑکوں پر  پانی  آبشار  کی صورت بہتا رہا۔ پانی کا بہاؤ اسقدر تیز تھا کہ کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

ہماری رین گیجز اور موسمی اسٹیشنز  پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں دی گئی فہرست سے جانئیے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
5 راولپنڈی: ویسٹریج 1
11 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
4 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
5 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
12 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
9 گلشن آباد، راولپنڈی
8 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
13 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
9 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
26 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
6 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
7 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
5 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
89 مرید، چکوال
35 پرتہ کلی , مہمند
45 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
6 سیتا روڈ، دادو
TR لاہور (کینٹ)
9 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
10 جوہر ٹاون (لاہور)
15 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
117 ڈھنڈاو (مردان)
135 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
11 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
2 كنڈيارو، نوشہروفیروز
53 لائن پارک ، چکوال
63 ایبٹ آباد ، نواں شہر
77 تلہ گنگ
32 ماڈل ٹاؤن، واہ
2 چوا خالصہ، کلر سیداں
14 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
5 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
6 سواں گارڈن ، اسلام آباد
9 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
39 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
6 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)
18 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
90 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
15 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
12 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
32 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش خضدار میں 60 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ، سبی میں 40 ملی میٹر  بارش ہوئی۔بلوچستان میں 3 روز سے وقفے وقفے سے جاری  بارش سے مقامی ندی نالے بھر گئے ۔

ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی بادل جم کر برسے کراچی کے مختلف علاقوں میں خوب بارش ہوئی ۔ سندھ میں سب سے زیادہ بارش ٹنڈو جام میں 45 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر گزشتہ  24 گھنٹے میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
34 اٹک
3 بہاولپور ائرپورٹ
67 بھکر
12 چکوال (بھون)
6 ڈیرہ غازی خان شہر
14 فیصل آباد
3 گوجرنوالا
TR گجرات
5 اسلام آباد شہر
2 اسلام آباد ہوائی اڈہ
9 اسلام آباد گولڑہ
13 اسلام آباد سید پور
2 جھنگ
7 جہلم
15 جوہر آباد
27 کروڑ(لیہ)
12 خانیوال
5 خانپور
60 کوٹ ادو
TR لاہور ہوائی اڈہ
TR لاہور شہر
10 منڈی بہاؤالدین
17 منگلا
4 ملتان ائر پورٹ
4 ملتان شہر
88 مری
3 ناروال
95 نور پور تھل
68 رحیم یار خان
25 راجن پور
4 راولپنڈی چکلالہ
3 راولپنڈی کچہری
4 راولپنڈی پیرودھائی
2 راولپنڈی شمس آباد
2 سرگودھا شہر
1 سیالکوٹ کینٹ
TR سیالکوٹ ہوائی اڈہ
TR ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
6 استور
108 بندی عباس پور
TR برنا لہ
4 بونجی
32 چھاتر کلاس
3 چلاس
54 دہولی
15 گڑھی دوپٹہ
6 گلگت
1 گوپس
2 ہنزہ
57 کوٹلی
14 مظفر آباد ہوائی اڈہ
22 مظفر آباد شہر
110 راولا کوٹ
1 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
5 بابو سر
2 باچا خان ہوائی اڈہ
37 بالاکوٹ
2 بنوں
10 چیراٹ
3 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
29 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
42 غلنئی
60 کاکول
5 کالام
13 خار باجوڑ
11 لنڈی کوتل
14 مالم جبہ
55 پاڑاچنار
1 پشت باجوڑ
11 پتن
3 پشاور ہوائی اڈہ
TR پشاور شہر
9 سیدو شریف
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR بدین
3 چھور
TR دادو
10 ڈیپلو
9 حیدر آباد ہوائی اڈہ
4 حیدر آباد شہر
17 اسلام کوٹ
8 جیکب آباد
5 کلوئی
0.2 کراچی ہوائی اڈہ
4 خیر پور
TR لاڑکانہ
TR میر پور خاص
2 مٹھی
1 موئنجوداڑو
TR نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
1 سکھر
45 ٹنڈوجام
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
60 بارکھان
28 قلات
6 لسبیلہ
TR اوڑماڑا
4 کوئٹہ سمنگلی
6 کوئٹہ شاہ ماندہ
40 سبی
9 ژوب

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے