Home / بارش پر رپورٹ / 17 اگست 2025 : خطہ پوٹھوہار میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ کلر سیداں اور اسلام آباد کے زون 3 اور 5 میں مختلف مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ۔

17 اگست 2025 : خطہ پوٹھوہار میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ کلر سیداں اور اسلام آباد کے زون 3 اور 5 میں مختلف مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ۔

آج الصبح  خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوا ۔مون سون کی مرطوب ہواؤں کی موجودگی کی اور مغربی ہواؤں کے اشتراک سے ایک طاقتور سلسلہ نے اٹک سے شروع ہو کر جلد ہی پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جس سے ضلع راولپنڈی ،اسلام آباد اٹک، منگلا، جہلم، چکوال، ٹیکسلا، خانپور اور واہ میں شدید بارش ہوئی اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔

مقامی ندی نالے بھر گئے ، راولپنڈی میں نالی لئی کٹاریاں اور گوالمنڈی کے مقام پر 15 فٹ تک بلند ہو گیا ۔ اسلام آباد میں چٹھہ بختاور  ، غوری ٹاؤن اور دیگر مقامات پر موجود ندی نالے مکمل بھر گئے۔ راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر صبح 10 بجے سپیل ویز کھولے گئے۔

جڑواں شہروں میں شدید گرج چمک کے طوفان بننے کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں۔ سب سے زیادہ تیز  آندھی کے جھکڑ خانپور ڈیم پر 89 کلو میٹر فی گھنٹہ کے  ریکارڈ ہوئے،  جس  کے ساتھ  وہاں 34 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ میانوالی پنڈی گھیب ضلع اٹک میں موجود ہمارے  موسمی اسٹیشن پر  71 کلو میٹر فی گھنٹہ کی آندھی اور بحریہ ٹاؤن فیز  8  میں  59 کلو میٹر  کی تیز  ہوا  ریکارڈ  کی گئی۔

اسلام آباد کے زون 3 اور زون  5  میں مختلف مقامات پر  100 ملی میٹر سے زائد  بارش ریکارڈ ہوئی۔ اسلام آباد  زون 5 میں میانہ تھب کے مقام پر موجود ہمارے موسمی اسٹیشن پر  102 ملی میٹر بارش کے ساتھ  44 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔

جبکہ کلر سیداں کے علاقے چوا خالصہ کے مقام پر موجود رین گیج پر 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ 

ضلع مہمند میں پرتہ کلی کے مقام پر موجود ہمارے موسمی اسٹیشن پر طویل عرصے بعد  11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہماری رین گیجز اور موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار و ہوا کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
59 راولپنڈی: ویسٹریج 1
44 77 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
38 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
39-NW 64 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
59-NNW 62 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
39-NW 66 گلشن آباد، راولپنڈی
50 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
33 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
55-NNE 16 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
44-NNW 102 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
55-NW 46 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
43 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
55-NNE مرید، چکوال
60-WSW 11 پرتہ کلی , مہمند
71-NNW 1 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
23 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
1 ڈھنڈاو (مردان)
58 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
89-N 34 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
5 لائن پارک ، چکوال
107 چوا خالصہ، کلر سیداں
62 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
35 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
78 سواں گارڈن ، اسلام آباد
84 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
90 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
59 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)
2 مرید کے، ضلع شیخوپورہ

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے