پیشگوئی کے مطابق مونسون کا ایک طاقتور سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع پر اثر انداز ہو رہا ہے۔مشرق سے آنے والی مونسون کی نمی سے بھرپور ہواؤں کو مغربی سلسلے سے ٹکرنے کی وجہ سے صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ۔باجوڑ، سوات ، لوئر دیر ،شانگلہ بونیر میں موسلادھار بارش کے باعث مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ مانسہرہ میں رات گئے کلاڈ برسٹ سے رابطہ پل ٹوٹ گیا اور 1 گیسٹ ہاؤس سیلابی ریلے کی زد میں آگیا۔ان اضلاع میں کئی مکانات ،پل اور رابطہ سڑکیں تباہ ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی مقامات پر راستوں کی بندش کی وجہ سے مطلقہ اداروں کی جانب سے سیاحوں کو واپس جانے سے روک دیا گیاہے۔
آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں سے شدید نقصات ہوئے کئی قیمتی جانیں اور مال مویشی جان سے گئے۔ پل اور کئی رابطہ سڑکوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔ ادھر وادی نیلم میں 500 سے زائد سیاح پھنس گئے تھے، جن کو فوری اقدامات کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔مھکمہ مومسیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش لوئر دیر میں 98 ملی میٹر ، بالاکوٹ 86 اور ایبٹ آباد ،کاکول میں 64 ملی میٹر بارش ریکاردڈہوئی ، جبکہ کشمیر میں سب سے زیادہ بارش چھتر کلاس میں 98 ، بندی عباس پور میں 84 اور راولاکوٹ میں 77 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
گلگت بلستان میں شسپر گلیشئر پگھلنے سے کئی واٹر چینل تباہ ہو چکے ہیں۔سیلابی پانی کی وجہ سے کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ،تاحال حسن آباد نالے کا کٹاؤ جاری ہے۔ متعدد مقامات پر بجلی منقطع ہے ، تاہم متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اوربجلی کا کام بعض علاقوں میں جاری ہے۔
ادھر پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔سب سے زیا دہ بارش اسلام آباد کے زون 2 اور 3 میں مخلتف مقامات پر 45 سے 80 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ہماری رین گیجز اور موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ چٹی شیخاں کے مقام پر 52 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
بلوچستان میں بھی چند مقامات پر بادل برسے، بارکھان میں محکمہ موسمیہات کی رصد گاہ پر 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ہمارے دیگر اسٹیشنز اور محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ہونے والی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
| بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 20 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 2 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 28 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 8 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 6 | دھمیال ائربیس، راولپنڈی |
| 16 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 4 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| 7 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| 19 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) |
| 52 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
| 2 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) |
| 2.5 | سواں گارڈن ، اسلام آباد |
| 25 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد |
| — | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 2 | بہاولنگر |
| TR | بہاولپور ائرپورٹ |
| 3 | بہاولپور شہر |
| 2 | گجرات |
| 32 | اسلام آباد شہر |
| TR | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| 16 | اسلام آباد گولڑہ |
| 14 | اسلام آباد سید پور |
| TR | قصور |
| TR | خانپور |
| 13 | لاہور ہوائی اڈہ |
| 7 | لاہور شہر |
| 8 | منگلا |
| 28 | مری |
| 6 | ناروال |
| TR | اوکاڑہ |
| TR | رحیم یار خان |
| 22 | راولپنڈی چکلالہ |
| 8 | راولپنڈی کچہری |
| 19 | راولپنڈی پیرودھائی |
| 22 | راولپنڈی شمس آباد |
| TR | شیخوپورہ |
| 11 | سیالکوٹ کینٹ |
| 3 | سیالکوٹ ہوائی اڈہ |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 84 | بندی عباس پور |
| 13 | برنا لہ |
| 98 | چھاتر کلاس |
| 9 | چلاس |
| 28 | دہولی |
| 29 | گڑھی دوپٹہ |
| 6 | گلگت |
| 13 | گوپس |
| 68 | کوٹلی |
| 63 | مظفر آباد ہوائی اڈہ |
| 70 | مظفر آباد شہر |
| TR | پنجیرہ |
| 77 | راولا کوٹ |
| 13 | سکردو |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| 86 | بالاکوٹ |
| TR | بونیر |
| 15 | اپردیر |
| 64 | کاکول |
| 21 | کالام |
| 98 | لوئر دیر |
| 54 | مالم جبہ |
| 4 | میر کھانی |
| TR | پشاور ہوائی اڈہ |
| TR | پشاور شہر |
| 14 | سیدو شریف |
| بارش کی مقدار (mm) | سندھ |
| TR | کراچی ہوائی اڈہ |
| بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
| 15 | بارکھان |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال