Home / بلاگ / 30 جولائی 2025 :پہاڑی علاقے میں شدید بارش کے باعث لینڈسلائیڈ کی صورت میں حفاظتی تدابیر

30 جولائی 2025 :پہاڑی علاقے میں شدید بارش کے باعث لینڈسلائیڈ کی صورت میں حفاظتی تدابیر

🚨پہاڑی علاقے میں شدید بارش کے باعث لینڈسلائیڈ کی صورت میں حفاظتی تدابیر
موسم کا حال کی تمام مقامی اور انٹرنیشنل سیاحوں سے اپیل ہے کہ
1 بارش کے دنوں میں پہاڑی مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔
2۔ محمکہ موسمیات اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
3۔ لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں سے خاص کر دور رہیں۔
ہمارے فیس بک پیج اور ویب سائیٹ پر کی جانے والی پیشن گوئی پر توجہ دیں ۔
آپ کی جان قیمتی ہے۔ اس کی حفاظت کریں۔
پھر بھی اگر کہیں مجبوری میں آپ کسی پہاڑی/ لینڈسلائیڈنگ والے علاقے میں پھس جائیں تو درج ذیل باتوں کا خیال کریں۔
لینڈ سلائیڈ کے آثار پہچانیں؟
👂 محسوس کریں:
لینڈ سلائیڈ شور پیدا کرتی ہے اور زمین کو ہلا سکتی ہے۔
ایسا محسوس ہو سکتا ہے جیسے کوئی ریل گاڑی قریب سے گزر رہی ہو۔
👂 سنیں:
لکڑی کے چٹخنے کی آواز
درختوں کے گرنے کی آواز
جھاڑیوں کے ہلنے کی آواز
پتھروں کے ٹکرانے کی آواز
ایسا لگے جیسے کوئی نیچی پرواز کرتا ہوائی جہاز قریب سے گزر رہا ہو
👀 دیکھیں:
کیچڑ والا پانی: اگر دریا کا پانی اچانک زیادہ کیچڑ والا ہو جائے، تو یہ مٹی اور نئے ملبے کے شامل ہونے کی نشانی ہے۔
پانی کا بہاؤ رک جانا: اگر ندی میں پانی کا بہاؤ بند ہو جائے، تو ممکن ہے لینڈ سلائیڈ کا ملبہ راستہ روک چکا ہو۔ اگر یہ قدرتی بند (dam) ٹوٹا تو پانی اور ملبہ تیزی سے نیچے بہہ سکتا ہے۔
لینڈ سلائیڈ سے پہلے:
انخلاء کا منصوبہ تیار کریں:
انخلاء کے راستوں سے واقفیت حاصل کریں اور اپنے خاندان کے ساتھ اس کی مشق کریں۔
باخبر رہیں:
مقامی حکام کی جانب سے ریڈیو، ٹی وی یا آن لائن ذرائع کے ذریعے موسم کی تازہ ترین اطلاعات اور لینڈ سلائیڈ کے انتباہات پر نظر رکھیں۔
ایمرجنسی سامان تیار کریں# :
ٹارچ، ابتدائی طبی امداد کا سامان اور اہم دستاویزات سمیت ضروری اشیاء پر مشتمل کٹ تیار رکھیں۔
خطرناک سرگرمیوں سے پرہیز کریں:
شدید بارش کے دوران لکڑیاں جمع کرنے یا ایسے علاقوں میں مچھلی پکڑنے سے گریز کریں جہاں لینڈ سلائیڈ کا خطرہ ہو۔
لینڈ سلائیڈ کے دوران:
فوراً انخلاء کریں:
اگر آپ لینڈ سلائیڈ کی کوئی علامت دیکھیں یا سنیں تو فوراً اونچی جگہ پر منتقل ہو جائیں۔
باہر ہیں تو:
لینڈ سلائیڈنگ کی آواز کے رخ سے دائیں یا بائیں طرف بھاگیں۔
اوپر یا نیچے کی طرف مت جائیں کیونکہ لینڈ سلائیڈ نیچے کی طرف تیزی سے حرکت کرتی ہے اور انسان سے زیادہ رفتار رکھتی ہے۔
پناہ لیں:
اگر انخلاء ممکن نہ ہو تو مضبوط چیز کے نیچے پناہ لیں یا اپنے جسم کو گیند کی شکل میں سمیٹ لیں تاکہ حفاظت ہو سکے۔
خطرناک علاقوں سے دور رہیں:
دریاؤں، ندیوں اور لینڈ سلائیڈ کے زیادہ خطرے والے مقامات سے دور رہیں۔
حکام کی ہدایات پر عمل کریں:
مقامی حکام اور ایمرجنسی ریسکیو اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
لینڈ سلائیڈ کے بعد:
صورتحال کا جائزہ لیں:
جب محفوظ ہو جائیں تو اپنی جائیداد اور ارد گرد کے حالات کا جائزہ لیں۔
خاندان اور دوستوں سے رابطہ کریں:
اپنے پیاروں کو اطلاع دیں کہ آپ محفوظ ہیں۔
مدد حاصل کریں:
اگر ضرورت ہو تو ایمرجنسی سروسز یا متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔
نقصان کی اطلاع دیں:
اپنی جائیداد یا انفراسٹرکچر کے نقصان کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
See insights and ads

Boost post
All reactions:

4

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے