Home / بارش پر رپورٹ / 23جولائی 2025 : پنجاب , خیبر پختونخوا, کشمیر و گلگت بلتستان میں شدید گرج چمک کے طوفان و موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک میں 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ

23جولائی 2025 : پنجاب , خیبر پختونخوا, کشمیر و گلگت بلتستان میں شدید گرج چمک کے طوفان و موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک میں 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ

ملک میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، ادھر مغربی ہوائیں خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقوں سے  پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں دخل ہوئیں، جس سے ان علاقوں میں شدید گرج چمک کے طوفان بنے اور موسلا دھار بارش ہوئی۔

ادھر    خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں بالائی خیبر پختونخوا سے داخل ہونے والے سلسلے کی وجہ سے گرج چمک  کےالگ طوفان بنے، اور تیز ہوائیں چلیں۔ جن کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک میں 125 ملی میٹر اور جہلم میں 120 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 پنجاب و خیبر پختونخوا میں  جاری شدید بارش کی وجہ سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور نشیبی علاقوں میں  پانی جمع ہو گیا۔  ملک کے بلند پہاڑی مقامات پر برفباری ہونے سے  بابو سر ٹاپ  پر امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان کی رصد گاہوں پر  صبح 8 بجے تک ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
125 اٹک
16 بھکر
2 چکوال (بھون)
33 فیصل آباد (میٹ آبزرویٹری)
1 گوجرنوالا
2 گجرات
21 حافظ آباد
40 اسلام آباد شہر
62 اسلام آباد ہوائی اڈہ
96 اسلام آباد گولڑہ
90 اسلام آباد سید پور
11 جھنگ
120 جہلم
40 جوہر آباد
28 کامرہ ائر بیس
17 کروڑ(لیہ)
1 قصور
TR کوٹ ادو
93 لاہور ہوائی اڈہ
59 لاہور شہر
11 منڈی بہاؤالدین
72 منگلا
41 میانوالی
19 مری
64 ناروال
27 نور پور تھل
3 اوکاڑہ
38 راولپنڈی چکلالہ
32 راولپنڈی شمس آباد
TR ساہیوال
7 سرگودھا ائر بیس
1 سرگودھا شہر
70 شیخوپورہ
14 سیالکوٹ کینٹ
2 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
12 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 استور
9 بگروٹ
3 بندی عباس پور
3 چھاتر کلاس
1 چلاس
TR دہولی
13 گڑھی دوپٹہ
TR ہنزہ
16 کوٹلی
49 مظفر آباد ہوائی اڈہ
44 مظفر آباد شہر
7 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
26 بالاکوٹ
4 چیراٹ
TR ڈیرہ اسمعیل خان شہر
31 کاکول
4 کالام
1 خار باجوڑ
TR کوہاٹ ائر بیس
5 مالم جبہ
22 رسالپور
12 سیدو شریف

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے