Home / بارش پر رپورٹ / 22 جولائی 2025 : مون سون کا دوسرا زوردار سپیل جاری۔ ملک کے شمالی علاقوں سمیت اسلام آباد و راولپنڈی میں شدید موسمی صورتحال

22 جولائی 2025 : مون سون کا دوسرا زوردار سپیل جاری۔ ملک کے شمالی علاقوں سمیت اسلام آباد و راولپنڈی میں شدید موسمی صورتحال

پیشگوئی کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں سمیت شمال مغربی بلوچسستان، خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں مون سون بارشوں کا شدید سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 184 ملی میٹر , چھتر کلاس میں 89 ملی میٹر،  بندی عباس پور میں 84 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 75 ملی میٹر، نارووال میں 64 ملی میٹر اور چکلالہ راولپنڈی میں 54 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر اور خیبر پپختونخوا میں ہونے والی شدید بارش سے مقامی ندی نالوں میں اچانک طغیانی آنے سے لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
بابو سر ٹاپ کے قریب نالہ تھب میں اچانک طغیانی آنے سے کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔ جانی نقصانات کی بھی اطلاعات  ہیں۔ ادھر اسلام آباد میں شدید بارش کی وجہ سے سید پور نالے میں شدید طغیانی کی وجہ سے کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل پانی میں بہہ گئے۔ پنڈی کے جنوبی علاقوں میں بھی وفقے وقفے سے تاحال بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق 21 جون سے برسات کا ملک میں آغاز ہوا جس میں اب تک 203 افراد مختلف حادٿات میں جان کی بازی ہار چکے۔ 610 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
TR اٹک
TR گجرات
29 اسلام آباد شہر
5 اسلام آباد ہوائی اڈہ
99 اسلام آباد گولڑہ
184 اسلام آباد سید پور
7 جہلم
3 منڈی بہاؤالدین
42 ملتان شہر
62 مری
tr اوکاڑہ
40 راجن پور
54 راولپنڈی چکلالہ
20 راولپنڈی کچہری
19 راولپنڈی پیرودھائی
6 سرگودھا شہر
2 شور کوٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
81 بندی عباس پور
1 برنا لہ
89 چھاتر کلاس
75 گڑھی دوپٹہ
57 کوٹلی
57 مظفر آباد ہوائی اڈہ
62 مظفر آباد شہر
13 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
30 بالاکوٹ
19 اپردیر
30 کاکول
2 خار باجوڑ
4 لنڈی کوتل
20 لوئر دیر
30 مردان
25 میر کھانی
TR پتن
34 پشاور شہر
37 رسالپور
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR بدین
1 مٹھی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
28 قلات
14 زیارت

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے