ملک میں مون سون کے حالیہ سپیل نے پنجاب خطہ پوٹھوہار سمیت دیگر صوبوں کے مختلف شہروں کا حلیہ بگاڑ دیا۔ بادل شمالی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں خوب جم کر برسے۔ جس سے جہا ں نشیبی علاقے پانی میں ڈوبے وہیں بہت سے شہروں میں پانی گھروں ،بازاروں میں داخل ہو گیا۔ بادلوں کا یہ سسسٹم اتنا ظاقتور تھا کہ راولپنڈی ، چکوال، اوکاڑہ ،منڈی بہاؤالدین اور اٹک میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔ 16 اور 17 تاریخ کی مسلسل برسنے والی بارش سے چکوال میں تاریخ کی سب سے زیادہ بارش 425 ملی میٹر نجی اسٹیشنز پر ریکارڈ ہوئی۔جبکہ محکمہ موسمایت نے بھون کے مقام پر 241 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی۔ پانی چکوال کی مختلف تحصیلوں میں سیلابی صورت اختیار کر گیا۔ چواسیدن شاہ،چکوال، بھون،کٹاس راج مندر، سیمنٹ فیکٹری میں کئی فٹ تک پانی کھڑا رہا ۔
ادھر ضلع راولپنڈی موسلادھار بارش سے آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا۔ راولپنڈی میں موجود ہمارے سبھی اسٹیشنز اور رین گیجز پر 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی۔ گلشن آباد کے علاقے کا2 روزہ بارش کا نیا تاریخی ریکارڈ بنا، جہاں 365 ملی میٹر اور بسالی میں 304 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی کچہری کے مقام پر سب سے زیادہ بارش 275 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔اتنی شدید بارش سے مقامی ندی نالوں میں طضیانی آ گئی، دریائے سواں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی۔ اڈیالہ روڈ سے آگے موجود 20 شہروں کا رابطہ شہر سے منقطع ہو گیا اور کئی چھوٹے ڈیم ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہوتی رہیں۔ چکوال اور راولپنڈی میں فوج نے بھی امداد سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اسلام آباد میں ہونےو الی شدید بارش نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا، کئی سیکٹر زمیں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ چند مقامات سے سڑکوں کے ٹوٹنے اور درختوں کے گرنے کی بھی اطلاعات ملیں۔اٹک کی مختلف تحصیلوں میں بھی بادل جم کر برسے ۔
ہمارے موسمی اسٹیشنز و رین گیجز پر 16 اور 17 جولائی کو ہونے والے مونسون اسپیل میں ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
| بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 261 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 254 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 249 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 294 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 290 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 365 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 304 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 207 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
| 115 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 281 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| 203 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| 163 | مرید، چکوال |
| 93 | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
| 36 | سمبریال ، سیالکوٹ |
| 42 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| 38 | لاہور (کینٹ) |
| 75 | جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل |
| 71 | جوہر ٹاون (لاہور) |
| 16 | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) |
| 40 | خانپورڈیم |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
| 116 | ایبٹ آباد ، نواں شہر |
| 239 | تلہ گنگ |
| 116 | ماڈل ٹاؤن، واہ |
| 209 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) |
| 225 | اصغر مال سکیم (راولپنڈی) |
| 251 | سواں گارڈن ، اسلام آباد |
| 236 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد |
| 168 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) |
| 253 | سیکڑ I-14 (اسلام آباد) |
| 42 | ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور) |
| 209 | مرید کے، ضلع شیخوپورہ |
| 56 | کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ |
| 52 | سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ |
| 125 | کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک |
اوکاڑہ میں ہونے والی شدید بارش نے تاریخی ریکارڈ بنا ڈالا۔ 266 ملی میٹر بارش کا پانی بازاروں، اور گھروں میں داخل ہو گیا، نشیبی علاقے کئی فٹ تک پانی میں ڈوبے رہے۔ منڈی بہاؤالدین میں بھی ہر طرف پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو مشکلات درپیش رہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں اب تک جولائی کے معمول سے 73 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔ شدید بارشوں کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کئی فٹ تک بلند ہو گیا۔
خیبر پختونخوا میں بھی بادل خوب برسے سب سے زیادہ بارش ایبٹ آباد کے علاقے کاکول میں 69 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔کشمیر میں بادلوں نے ڈیرا جمایا ،تو جہاں ادھر موسم خوشگوار ہوا وہیں لینڈسلائیڈنگ سے لوگوں کو مشکلات درپیش رہیں۔ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی بادل خوب برسے۔
سندھ میں 14 تاریخ کو حیدر آباد شہر میں ہونے والی 94 ملی میٹر بارش کا نیا ریکارڈ بنا۔ جہاں ایک گھنٹے میں برسے والے بادلوں نے لوگوں کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچایا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس اسپیل میں مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
| — | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 37 | اٹک |
| 97 | بہاولنگر |
| 241 | چکوال (بھون) |
| 44 | فیصل آباد (میٹ آبزرویٹری) |
| 59 | گوجرنوالا |
| 17 | گجرات |
| 150 | حافظ آباد |
| 190 | اسلام آباد شہر |
| 248 | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| 203 | اسلام آباد گولڑہ |
| 184 | اسلام آباد سید پور |
| 84 | جھنگ |
| 32 | جہلم |
| 9 | جوہر آباد |
| 3 | کروڑ(لیہ) |
| 92 | قصور |
| 4 | خانیوال |
| 76 | لاہور ہوائی اڈہ |
| 82 | لاہور شہر |
| 211 | منڈی بہاؤالدین |
| 83 | منگلا |
| 7 | ملتان ائر پورٹ |
| 5 | ملتان شہر |
| 74 | مری |
| 28 | ناروال |
| 2 | نور پور تھل |
| 245 | اوکاڑہ |
| 2 | راجن پور |
| 243 | راولپنڈی چکلالہ |
| 272 | راولپنڈی کچہری |
| 226 | راولپنڈی پیرودھائی |
| 206 | راولپنڈی شمس آباد |
| 68 | ساہیوال |
| 3 | سرگودھا شہر |
| 162 | شیخوپورہ |
| 58 | سیالکوٹ کینٹ |
| 43 | سیالکوٹ ہوائی اڈہ |
| 2 | ٹوبہ ٹیک سنگھ |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 5 | استور |
| 10 | بگروٹ |
| 65 | بندی عباس پور |
| 24 | برنا لہ |
| 4 | بونجی |
| 33 | چھاتر کلاس |
| 33 | چلاس |
| 26 | دہولی |
| 35 | گڑھی دوپٹہ |
| 17 | گلگت |
| 15 | گوپس |
| 11 | ہنزہ |
| 81 | کوٹلی |
| 66 | مظفر آباد ہوائی اڈہ |
| 59 | مظفر آباد شہر |
| 66 | راولا کوٹ |
| 5 | سکردو |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| TR | باچا خان ہوائی اڈہ |
| 42 | بالاکوٹ |
| 19 | چیراٹ |
| 4 | چترال |
| 5 | ڈیرہ اسمعیل خان شہر |
| 4 | ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ |
| 4 | اپردیر |
| 3 | دروش |
| 69 | کاکول |
| 26 | کالام |
| 1 | لوئر دیر |
| 26 | مالم جبہ |
| 3 | میر کھانی |
| 46 | پتن |
| 1 | پشاور ہوائی اڈہ |
| 10 | سیدو شریف |
| 1 | تخت بھائی |
| بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
| TR | بارکھان |
| 23 | لورالائی |
| 2.2 | سبی |
| 18 | زیارت |
عوام سے گزرش ہے کہ بارش کے دوران بجلی کےکھمبوں اور برقی آلات سے دور رہیں۔ بوقت ضرورت ان کا استعمال کرتے ہوئے ربڑ کے جوتے استعمال کریں۔ کچی دیواروں، درختوں اورکمزور چھتوں سے فاصلہ رکھیں۔ بارش کے دوران پہاڑی مقامات کے سفر سے گریز کریں۔ بارش کے دوران سفر کرتے ہوئے اپنی رفتار ممکنا حد تک دھیمی رکھیں۔ تا کہ پھسلن کی وجہ سے حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال